تازہ تر ین

کپل شرما سلمان خان کے مہمان بنیں گے

ممبئی:(ویب ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنی نئی فلم ’فرنگی‘ کی تشہر کے لئے سلمان خان کے شو ’بگ باس 11‘ میں شرکت کریں گے۔ بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے شو کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ان کی شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ اور سلمان خان سمیت نامور ستارے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے’دی کپل شرما شو‘ میں جانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اس بار کپل شرما بطور مہمان سلمان خان کے شو میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما ان دنوں اپنی تمام تر توجہ فلم’فرنگی‘ کی تشہر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں اوراس کے لیے وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے کامیڈی شو سے بھی کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جب کہ اب وہ فلم کی پروموشن کے لیے بھارت کے متنازعہ ریئلیٹی شو ’بگ باس 11‘ میں سلو میاں کے مہمان بنیں گے۔کپل شرما کا کہنا تھا کہ لوگ میرے شو میں فلم کی تشہیر کے لئے ا?تے تھے لیکن اب میں اپنی فلم کی تشہیر کے لئے دوسروں کے شو میں جاتا ہوں۔واضح رہے کہ ’فرنگی‘ کپل شرما کی دوسری فلم ہے جو 24 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ اس سے قبل وہ ’کس کس سے پیار کروں‘ جیسی کامیاب فلم میں اداکاری کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain