تازہ تر ین

یوٹیوب:پاکستان میں سال 2017 میں کون سی ویڈیوز ٹاپ ٹین رہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک)معروف ویڈیو اسٹریمنگ اورشئیرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے سال 2017 میں پاکستان بھرمیں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی میوزک ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔بیشترافراد موسیقی کے ہی دلدادہ ہونے کے باعث یو ٹیوب پرمیوزک ویڈیوزہی دیکھتے ہیں ،البتہ یہ ان کے موڈ اور دلچسپی پر منحصرہے کہ وہ کس قسم کے گانوں کو فوقیت دیتے ہیں۔یو ٹیوب کی جانب سے پاکستان میں سرفہرست رہنے والی میوزک ویڈیوزمیں سرفہرست بھارتی گانا رہا مگر اسے فلمایا پاکستانی اداکارہ پرہی گیا۔ ہم نات کر رہے ہیں فلم ”رئیس“ کے گانے ” ظالما “ کی جس کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان شامل تھے۔
دوسرے نمبر پر گلوکار عاطف اسلم اپنی ویڈیو ”پہلی دفعہ“ کے ساتھ چھائے رہے۔
تیسرے نمب رپر میدان مارالاطینی امریکی گلوکارڈیڈی یانکی کے گانے ”ڈیسپیسیٹو“ نے۔
چوتھے نمبر پر ”نومیک اپ“ کے ساتھ بلال سعید رہے
پانچواں نمبر ایڈشرین کے ”شیپ آف یو“ کا رہا۔
چھٹے نمبر پر پاکستانیوں نے اس سال جو ویڈیو سب سے زیادہ دیکھی وہ ”کوک اسٹوڈیو“ میں ساحرعلی بگا اور آئمہ بیگ کے گانے ”بازی“ کی تھی۔
ساتویں نمبر پر عربک ری مکس ”فیہا“ کی ویڈیو سب سے زیادہ دیکھی گئی۔
آٹھویں نمبر پر سم واٹ سپر سانگ۔۔ دی سبی سانگ عابد بروہی دیکھی گئی۔
نواں نمبرفلم ”نامعلوم افراد“ میں معروف ماڈل صف کنول پر فلمائے گئے آئٹم سانگ ”کیف وسرور“ کی ویڈیو کا رہا۔
دسواں نمبر ”کوک اسٹوڈیو“ میں قومی ترانے کی ویڈیو کا رہا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain