Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قصور کے بعد کراچی کی باری ،،،حالات کشیدہ ، 5سالہ بچی کیساتھ شرمناک اقدام ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    By Daily Khabrainجنوری 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں اسکول چوکیدار کی جانب سے ننھی طالبہ کو ہراساں کرنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور اسکول پر دھاوا بول دیا جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں 5 سالہ ننھی عمارہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر بڑی تعداد میں شہریوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل افراد نے اسکول کے اندر گھس کر خوب توڑ پھوڑ کی اور چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔چند روز قبل 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعے کے بعد کراچی میں بھی 5 سال کی ننھی عمارہ کو اسکول چوکیدار نے ہراساں کیا۔ اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئیں۔ پہلے بچی کے اغوا و زیادتی کی خبر سامنے آئی تاہم پولیس نے وضاحت کی کہ بچی کو ہراساں کیا گیا جس پر وہ روتی ہوئی گھر گئی اور والدین سے شکایت کی۔ پھر صبح سویرے بڑی تعداد میں اہل محلہ نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور چوکیدار عیدو پر شدید تشدد کیا جبکہ اسکول میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور عملاً اس پر قبضہ کرلیا گیا۔مشتعل اہل علاقہ نے اسکول کے عملے کو اسٹاف روم میں بند کردیا اور اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ چوکیدار کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش اور مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی  کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی جس پر لوگوں نے چوکیدار عیدو کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی حالت خراب ہے اور اسے میڈیکل معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 سالہ عمارہ کے ساتھ چوکیدارعیدو نے گزشتہ روز بدتمیزی کی تھی بچی نے گھر جاکر والدین سے شکایت کی جس پر بچی کے والدین نے آج صبح آکر اسکول میں چوکیدار کو مارنا شروع کردیا تاہم بچی کے والدین نے کل کے واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تھی۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خراب ہے اور اسے میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز نے چوکیدار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں چوکیدار سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.