Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہائے میری زینب ۔۔۔ غم سے نڈل ماں بارے تشوشناک خبر

    By Daily Khabrainجنوری 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) قصورمیں کم سن بچی کے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں مبینہ طور پر کم سن لڑکی زینب کے ریپ اور قتل پر سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچنے پر زینب کے والدین نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ زینب کی والدہ نے کہا کہ ‘مجھے کچھ نہیں چاہیے صرف انصاف چاہیے۔ ان کے والد نے کہا کہ زینب کی تدفین تب تک نہیں کریں گے جب تک اس واقعے کا مجرم پکڑا نہیں جائے گا۔ سات سالہ زینب جمعرات سے لاپتہ تھیں اور ان کی جنسی زیادتی کا شکار لاش منگل کو کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔ زینب کے قتل کے بعد قصور میں بدھ کو پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے جس کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہھی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے ڈی سی آفس سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی۔ قصور پولیس کے ڈی پی او ذوالفقار احمد نے بی بی سی کی نامہ نگار حنا سعید سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او دفتر پر دھاوا بولنے والا ہجوم انتہائی مشتعل تھا۔ انھوں نے تصدیق کی کہ مظاہروں میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی او دفتر پر ہونے والی ہلاکتیں افسوسناک ہیں تاہم دفتر پر دھاوا بولنے والا ہجوم انتہائی مشتعل تھا۔ بچوں کے اغوا، ریپ اور قتل کے پیچھے بظاہر ایک ہی شخص اس کے علاوہ کیس کی تفتیش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اب تک 13 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے تاہم ابھی تک قاتل کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ ذوالفقار احمد نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ ان واقعات کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو پنجاب فورینزک لیب میں بھجوایا ہوا ہے تاکہ اس سے کوئی شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل دو سال سے جاری ایسے واقعات کے سلسلے میں پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں تھے۔ تاہم پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 67 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا ہے اور تقریبا 5000 افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔ اگر بچے کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے تو والدین کیا کریں؟ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنئظم ساحل کے سینیئر پروگرام افسر ممتاز گوہر نے بی بی سی کو بتایا کہ ریپ کے کیسز میں مجرم کا پتا لگانے میں جہاں پولیس کی انتظامی کارروائی میں کمزوریاں ہیں وہیں کچھ کوتاہی والدین کی جانب سے بھی ہو جاتی ہے جس کی بڑی وجہ لاعلمی اور معاشرے میں آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اگر خدانخواستہ کسی کے بچے کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آجائے تو وہ پہلے 24 گھنٹوں کے اندر اندر مقامی سرکاری ہسپتال سے میڈیکل کروا کر رپورٹ لے لیں کیونکہ 24 گھنٹوں کے بعد کروائی جانے والی رپورٹ پوزیٹو نہیں آئے گی تو یہ ثابت نہیں ہو سکے گا کہ بچے یا بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ عدالت میڈیکل رپورٹ کو دیکھتی ہے۔ متاثرہ بچے یا بچی نے جو کپڑے پہن رکھے ہوں وہ سنبھال کر رکھے جائیں کیونکہ یہ ثبوت ہوتا ہے جو تفتیش میں کام آتا ہے۔ جائے وقوعہ سے جو بھی شواہد ملیں انھیں بھی محفوظ کیا جائے ہو سکتا ہے وہاں مجرم کوئی ایسی چیز چھوڑ گیا ہو جو تفتیشں میں مدد دے سکے۔ اوپر بتائی گئی تمام معلومات کو ایف آئی آر میں ضرور شامل کیا جائے کیونکہ اس میں جتنے شواہد ہوں گے کیس اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ قصور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت مرکزی شہر کے مختلف تھانوں میں چھ سے زائد مقدمات ایسے ہیں جن میں بچوں کو اغوا کے بعد قتل کر کے ان کی لاشوں کو اسی علاقے میں پھینک دیا گیا۔ زینب اور دیگر بچوں کے مقدمات کی تفتیش سے منسلک پولیس افسر افتخار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ دو سو سے زیادہ افسران پر مشتمل جے آئی ٹی چھ ماہ سے اسی قسم کے کیسز کو دیکھ رہی ہے لیکن ابھی تک بچوں کا قاتل ڈھونڈنے میں مشکلات اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ‘ابھی تک گمان یہی ہے کہ ایک ہی بندہ ہے جو بچوں کو راستے میں سے اٹھاتا ہے اور ان کی ڈیڈ باڈی کو پھینک دیتا ہے اور ان کیسز میں زیادہ بچے ہیں۔’ سب انسپکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ 2016 کے بعد سے اب تک وقفے وقفے سے ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ان کے چچا نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ ‘ساتھ ہی خالہ کا گھر ہے زینب بچوں کے ساتھ پڑھنے کے لیے گئی تھی۔ بھرا بازار ہے سب اپنے ہی ہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ کہاں گئی۔’ ‘جمعرات کو بچی غائب ہوئی اور جمعے کو ہم نے 12 بجے صبح ثبوت دیے لیکن پانچ دن بچی زندہ رہی لیکن ان سے کچھ نہیں ہو سکا۔ جگہ جگہ کارروائی کی اور گاڑیاں بھگاتے ہیں لیکن پلے کچھ نہیں ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ا-ایران معاہدے پر بات چیت کے لیے تہران روانہ

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.