Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خفیہ شادی ، خفیہ کیوں رہی ،نئے سال پر سرپرائزکیوں دینا چاہتے تھے،تہلکہ خیز حقائق سامنے آگئے

    By Daily Khabrainجنوری 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran and bushra
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نئے سال کے آغاز میں پوری شد و مد کے ساتھ میڈیاکی زینت بنی تاہم تحریک انصاف کے رہنماں نے نہ صرف اس شادی کی تردید کی بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس خبر کے منظر عام پر آنے کے تین روز بعد نکاح کی تردید کی لیکن بشری بی بی کوشادی کا پیغام بجھوانے کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی اس مبینہ نکاح اور شادی کی خبر دینے والے بڑے میڈیا گروپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی تاہم اب تحریک انصاف کے سربراہ کی تیسری شادی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ،عمران خان کی نہ صرف تیسری شادی ہو چکی ہے بلکہ نکاح خواں ،گواہان اور اس نکاح کی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کے بارے میں بھی مصدقہ معلومات حاصل کر لی گئیں ہیں جبکہ ایک مرتبہ پھر اس خفیہ شادی کے حوالے سے عمران خان کے انکار کے دعوی بھی باطل ثابت ہوئے ہیں ۔تحریک انصاف کے انتہائی قریبی اور ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا یہ دعوی کہ بشری بی بی ان کی روحانی مرشد ہیں اور وہ صرف فیض حاصل کرنے کے لئے ان سے ملتے ہیں اور ان کی اپنی روحانی مرشد سے شادی کی تمام خبریں بے بنیاد ہیںجبکہ تیسری خفیہ شادی کی تمام تفصیلات سامنے آنے کے بعد عمران خان کا یہ دعوی بھی بذات خود غلط ثابت ہوا ہے ۔عمران خان کی پاکپتن کی رہائشی خاتون بشری بی بی سے نئے سال کے آغاز میں 230 وائے بلاک ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے )کے ایک محل نما گیسٹ ہاوس میں نکاح کی انتہائی سادہ تقریب منعقد ہوئی ، نکاح کی یہ تقریب جس گھر میں منعقد ہوئی وہ بشری بی بی کی والدہ یا ان کے کسی رشتہ دار کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر عبد العلیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی، عزیز اور گلبر گ ٹان کے سابق ناظم فراز احمد چوہدری کا گیسٹ ہا س ہے ،نکاح کی اس تقریب میں دولہا کی طرف سے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری عون چوہدری ،سابق ٹان ناظم گلبرگ ٹان فراز احمد چوہدری ،مشہور پراپرٹی ٹائیکون اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انتہائی قریبی ساتھی میاں زاہد اسلام شامل ہوئے جبکہ دلہن (بشریٰ بی بی)کے ہمراہ دو خواتین اور ایک مرد خفیہ شادی کی اس تقریب میں شریک تھے، نکاح میں حق مہر کی رقم 4 لاکھ سے زائد اور پانچ لاکھ روپے سے کم مقرر کی گئی ۔عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید نے ہی پڑھایا ،یہ وہی مفتی سعید ہیں جنہوں نے عمران خان کا ریحام خان سے خفیہ نکاح پڑھایا تھا ۔ عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کے موقع پر نکاح فارم پر دولہا ،دلہن سمیت مفتی سعید ،عون چوہدری ،فراز چودھری ،میاں زاہد اسلام اور دو دیگر افراد نے دستخط بھی کئے ۔نکاح کے موقع پر مٹھائی ،کیک اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں عمران خان کے پرسنل سیکرٹری عون چودھری کی گارڈن ٹاﺅن میں بنائی گئی مشہور کافی شاپ گلوریا جینز جس کا چند روز قبل افتتاح عمران خان نے شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ کیا تھا وہاں سے منگوائی گئیں اور مہمانوں کی پر تکلف کھانوں سے تواضع کی گئی ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری خفیہ شادی کی اس تقریب میں نعیم الحق کو دانستہ لاعلم رکھا گیا اور ان کے کانوں میں اس خفیہ شادی کی بھنک بھی نہ پڑی جبکہ عبد العلیم خان نے اسی روز عمرے پر جانا تھا اس وجہ سے وہ اس تقریب میں شریک نہ ہوئے تاہم انہیں اس خفیہ تقریب کا نہ صر ف مکمل علم تھا بلکہ جب نکاح پڑھا لیا گیا تو تقریب کے میزبان فراز چودھری نے بخیر خوبی نیک کام انجام پانے پر نہ صرف عبد العلیم خان کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا بلکہ ان کی عمران خان سے بات بھی کروائی گئی جنہوں نے کپتان کو شاندار ہیڑک کرنے پر مبارکباد دی ۔عمران خان نکاح کے چند گھنٹے بعد ہی اسلام آباد روانہ ہو گئے جبکہ دلہن بشری بی بی وہاں سے اپنے ساتھ آنے والی دو خواتین کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں اور آج بھی وہ لاہور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی مقیم ہیں۔ اس حوالے سے جب گلبرگ ٹان کے سابق ناظم اور خفیہ شادی کی اس تقریب کے میزبان فراز احمد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو ان کے موبائل کی گھنٹیاں بجتی رہیں تاہم انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ا-ایران معاہدے پر بات چیت کے لیے تہران روانہ

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.