Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیلفی میں آپ کی ناک پھیلی ہوئی کیوں دکھائی دیتی ہے؟

    By Daily Khabrainمارچ 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیوجرسی(شوبز ڈیسک) رٹگرز یونیورسٹی سے وابستہ چہرے کے معروف پلاسٹک سرجن بورس پیشکوور نے کہا ہے کہ آپ کی ناک اتنی لمبی نہیں جتنی سیلفیز میں دکھائی دیتی ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر اپنی درست تصویر کھنچوا کر اسے دیکھ کر سیلفی سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔بورِس کے مطابق امریکہ کے نصف پلاسٹک سرجنوں سے لوگوں نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی سیلفی ٹھیک نہیں آتی اور بالخصوص ان کی ناک بہت عجیب دکھائی دیتی ہے۔ ان میں سے کئی افراد نے ناک کی پلاسٹک سرجری پر زور دیا جو بے وجہ ہے کیونکہ بورس کے مطابق سیلفی آپ کی حقیقی تصویر نہیں ہوتی اور اس میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور رہ جاتی ہے۔بورس کا مشورہ ہے کہ سیلفی دیکھ کر چہرے کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے کسی اچھے کیمرے سے عام تصویر لے کر اپنا معائنہ ضرور کرائیے۔ ان کے مطابق سیلفی آپ کے خد و خال کو درست طور پر نہیں دکھاتی لیکن اس کے باوجود لوگ مجھے اپنی سیلفیاں دکھا کر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تصویر بری ہے اور ناک تو بہت ہی عجیب دکھائی دے رہا ہے۔ثبوت کے طور پر بورِس نے کمپیوٹر ماہرین کی مدد سے اوسط انسانی سر کا ایک ماڈل تیار کیا۔ اس کےبعد ٹیم نے نوٹ کیا کہ اگر 12 انچ کی دوری سے ایک سیلفی لی جائے تو اس میں ناک کیسی دکھائی دے گی۔ اس کے بعد 5 فٹ کے فاصلے سے ایک معیاری پورٹریٹ تصویر بنائی جائے تو اس میں ناک کیسی نظر آئے گی۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں ناک کے نقوش بگڑ جاتے ہیں۔حساب کتاب لگانے کے بعد انہوں نے کہا کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں مرد کی ناک 30 فیصد زیادہ چوڑی اور کسی خاتون کی ناک 29 فیصد پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیقات ایک سائنسی جریدے میں بھی شائع کروائی ہیں جس کا نام ’’جاما (JAMA) فیشل پلاسٹ سرجری‘‘ ہے۔جو لوگ بہترین فوٹوگرافی چاہتے ہیں ان کےلیے یہ فرق بہت بڑا ہے۔ اسمارٹ فون میں وائیڈ اینگل لینس ہوتا ہے جو قریبی تصاویر کو مزید پھیلاتا ہے جن میں انسانی ناک بھی شامل ہے۔ اسی لیے وائیڈ اینگل لینس سےتصویر لینے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے تصویر ہولناک دکھائی دیتی ہے۔بڑے لینس والے کیمرے تصویر کو ہموار انداز میں لیتے ہیں اور اس سے نوکدار تصاویر کا خاتمہ ہوتا ہے۔ تاہم آئی فون ایکس، پکسل ٹو ایکس ایل اور گیلکسی نوٹ 8 میں پورٹریٹ موڈ ہوتا ہے جو سیلفی کو بہتر کرتا ہے۔ لیکن اس میں بھی ایک مسئلہ یہ ہے کہ جن افراد کے بازو لمبے ہوں ان کی سیلفی اچھی آتی ہے جبکہ بصورتِ دیگر اس کا ایک ہی حل سیلفی اسٹک کی صورت میں موجود ہے۔اسی لیے بورس کہتے ہیں کہ ناک کا آپریشن کرانے کے بجائے کوئی سیلفی اسٹک خرید لیجیے یا پھر اچھے کیمرے والے فون سے اپنی دوست کی مدد سے اپنے پورٹریٹ تصویر بنوائیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.