Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عائزہ خان کا 90s کِڈز کے لیے پیغام ہم نے ChatGPT کے بغیر ڈگریاں مکمل کیں
    • ناروے نے فیفا ورلڈ کپ کی آمدنی غزہ کے انسانی امدادی کاموں کے لیے عطیہ کر دی
    • اسپین کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار لامین یا مال کا کہنا ہے :الحمد للہ، میں مسلمان ہوں“
    • یورپی یونین نے قطر کو بھی فضائی حفاظتی انتباہی فہرست میں شامل کر دیا
    • امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ دوبارہ شروع کر دیا
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئندہ الیکشن میں مخالفین کی سیاست ہی ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، شہباز شریف

    By Daily Khabrainاپریل 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کمالیہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ا?ئندہ انتخابات میں مخالفین کی سیاست ہی ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پانچ سال میں میاں نواز شریف کی قیادت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے۔وزیراعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان جس زرداری کو برا بھلا کہتے تھے، سینیٹ الیکشن میں اسی کے ڈپٹی چیئرمین کو ووٹ دے دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ”بلاول کہتا ہے عمران انکل دوبارہ بھی پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے، عمران خان کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟“انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش کی، اگلے الیکشن میں عمران خان کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دھرنے، جھوٹے الزامات اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے،مخالفت برائے مخالفت، ذاتی جھگڑوں اور جھوٹے الزامات کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ 2013 سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ تھی۔22، 22 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری سے بجلی کے منصوبے مکمل ہوئے جن سے ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز پر اربوں روپے کی سبسڈی دی تاکہ کسان آسودہ ہو اور ان کے دور حکومت میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو قرضے دیے گئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ دیہارت میں سڑکوں کا جال بچھادیا گیا ہے۔ پنجاب اینڈومنٹ فنڈز کے ذریعے غریب بچوں کو ساڑھے گیارہ ارب روپے کے وظیفے دے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹروبس آچکی دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو فیصل آباد میں میٹرو بس لائیں گے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پانچ سال میں فیصل آباد بنادیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.