تازہ تر ین

وحشی تھانیدار نے دو شیزہ کو تھانے میں ہی برہنہ کے ایسا اقدام کر دیا کہ دیکھنے والوں کے بھی رونگٹے کھڑے ہو گئے

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ڈی جی خان پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس کے دعوﺅں کی دھجیاں ا±ڑادیں اور بھائی کی رہائی بارے احتجاج کرنے والی خاتون کے کپڑے پھاڑ کر تھانہ کے اندر برہنہ کردیا، متاثرہ فریق کی طرف سے معاملہ میڈیا پرلانے پر ایس ایچ او یتڑہ طارق ستار نے برا منایا اور تھانیدار کو پولیس جوانوں کے ہمراہ تنویر مائی کے گھر بھجوا کر توڑ پھوڑ کروائی او رساتھ ہی تنویر مائی کی والدہ تاج بی بی کو بندوق کے بٹ مار کر بازو زخمی کردیا۔ پولیس کا مقدمہ درج کرنے اور ڈاکٹ دینے سے بھی انکارکردیا، عدالت کے حکم پر ڈاکٹ مل گیا مگر میڈیکل رپورٹ رکوانے کے لئے تاخیری حربے جاری، ہسپتال انتظامیہ پر پولیس کی طرف سے دباو، 5 روز سے تاج بی بی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کی پولیس تھانہ ریتڑہ نے علاقہ کے رہائشی ایک بازو سے معذور طاہر کو شک کی بناءپر چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور تین روز تک تھانہ ریتڑہ میں رکھ کر اس پر تشدد کرتے رہے لیکن تھانہ میں گرفتاری ظاہر نہ کی۔ تشدد سے طاہر کی طبیعت زیادہ بگڑی تو کمرے میں بند کرکے رات کو پولیس مقابلہ میں ”پار“ کرنے کا مبینہ منصوبہ بنایا گیا جس کی اطلاع طاہر کے گھر والوں کو ہوئی تو ان کی بہن تنویر مائی اور والدہ تاج بی بی نے رشتہ داروں سے مل کر احتجاج کیا۔

a


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain