Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کی گرفتاری کا حکم آیا تو گرفتار کرینگے

    By Daily Khabrainاپریل 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر غیر جانبدار نگران حکومت بنا لیںگے، نگران وزیراعظم کے لئے ابھی کوئی خاص نام سامنے نہیں آیا، غیر متنازعہ شخصیت کو
    نگران وزیراعظم لانا چاہتے ہیں،نوازشریف کو گرفتار کرنے کا حکم آیا تو گرفتار کریں گے، نیب سے نوازشریف کو انصاف نہیں مل سکتا۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حلقہ بندیاں روٹین کا معاملہ ہے، خاص اہمیت کا حامل معاملہ نہیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔ آئی جے آئی بنانے سمیت ماضی کی تمام غلطیوں پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں۔ مشرف دور سے اب تک ن لیگ کا کردار شفاف اور جمہوریت کے حق میں رہا ہے۔ سب کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔ امید ہے کہ ن لیگ کو چھوڑکر جانے والوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نہیں ہو گی تاہم اگر ان لوگوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہوئی تو اس سے ملک کو نقصان ہو گا۔ ہم نے ایسے تماشے بڑے دیکھے ہیں۔ ملکی مفاد میں چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی جس کی ضرورت بھی تھی۔ چیف جسٹس سے مختلف موضوعات پر باتیں ہوئیں، کوئی ذاتی بات نہیں کی، کوئی منفی بات نہیںہوئی وزیراعظم نے کہا کہ نیب سے نوازشریف کو انصاف ملنے کی توقع نہیں، اخلاقی طور پر نوازشریف کو اپنا وزیراعظم سمجھتا ہوں، عدالت کا فیصلہ ہمیں پسند آئے یا نہ آئے اس پر عملدرآمد کریں گے۔ چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا تو یہ ملکی تاریخ میں ایک اور کالا باب ہو گا، عوام اور تاریخ اسے قبول نہیں کریں گے۔ پرویز رشید کے بیان ان کی ذاتی رائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم ٹیکس ریفارم ہے، اس کے بغیر ٹیکس اصلاحات نہیں ہو سکتی۔ ایسی اصلاحات لانے کی آج تک کسی حکومت میں ہمت نہیں تھی۔ لوگوںکو ٹیکس نیٹ میں آنے کا موقع دینا ہو گا۔ موجودہ سکیم ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے نہیں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے لائی گئی ہے۔ یہ پانچ نکاتی ٹیکس ریفارم ایجنڈا ہے۔ اس کا اطلاق یکم جولائی کے بعد ہو گا۔ بجٹ میں یہ خود ہی شامل ہو جائے گا، پہلے اعلان اس لئے کیا کہ عوام کو بتا سکیں کہ اس کا مقصد کیا ہے۔ جس دن آرڈی نینس جاری ہو گا اس دن سے اس کا اطلاق ہو گا۔ آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اس سے اچھا کون سا طریقہ ہے۔ کسی کی آف شور کمپنی ہے، جائیداد ہے، ڈالرز ہیں تو ملک میں لائیں اور ڈیکلیئر کریں۔ الیکشن کے بعد ن کے بجائے کسی اور کی حکومت بننا بدقسمتی ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کوجود ہے، کوئی بامقصد بات تو کرے۔ پاکستان نے یو این او قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔ گرے لسٹ میں نامڈالنے کا معاملہ سیاسی ہے۔ پاکستانن پہلا ملک ہے جس میں ٹیرر فنانسنگ بند کی گئی تھی، امید ہے کہ پاکستان کا نام فہرست سے نکل جائے گا۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

    ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

    این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

    تازہ ترین

    حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

    نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

    یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

    کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.