تازہ تر ین

عامرکواپنی پرفارمنس میں نکھارلاناہوگا،فرحان نثار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے بتایا کہ عامر پاکستان کے اہم باو¿لر ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں انکی پرفارمنس پہلے جیسی نہیں رہی ، چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عامر کو اپنی کارکردگی بہتر کرناہوگی ، انکا شمار سینئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے لہٰذا انکو میدان میں بھی یہ ثابت کرنا چاہئے کہ وہ ایک سینئر کھلاڑی ہیں۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ شاداب خان نے بہترین کارکردگی دکھائی ، وہ اتنے تجربے کار باو¿لر نہیں، اسکے باوجود انہوں نے 10وکٹیں لیں ، اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، ہر سیشن میں کرکٹ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی ہے ، ایسے فٹ پلیئرزکی ٹیم کوضرورت ہے جو پانچ روز کریزپرگزارسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain