تازہ تر ین

آئرلینڈکیخلاف5باﺅلرزکیساتھ کھیلیں گے،سرفراز

ڈبلن(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نارتھمپٹن شائر کے خلاف گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اسی سوچ کیساتھ کیا گیا کہ آئر لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہی ٹیم میدان میں اتاریں گے،اور اب جیت کے بعد قوی امکان ہے کہ ٹیسٹ کے لئے ہمارے گیارہ کھلاڑی تقریبا یہی ہوں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کہتے ہیں کہ ہم ٹیسٹ میچ میں پانچ بولرز کے ساتھ مخالف ٹیم کا مقابلہ کر نا چاہیں گے،اور موجودہ الیون اسی سوچ کے ساتھ ترتیب دی گئی تھی۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلنے کے لئے منگل کی شام ڈبلن پہنچ گئی۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نارتھمپٹن میں میزبان ٹیم کے خلاف چار روزہ میچ جیت کر بڑا حوصلہ ملا ہے ،اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس جیت کے ساتھ دورے میں ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے کے لئے پر عزم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain