تازہ تر ین

پاکستان اور آئرلینڈ میںواحد ٹیسٹ 11 مئی سے ڈبلن میں شروع ہوگا

ڈبلن (سی پی پی)پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے ڈبلن میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس سے قبل نارتھمپٹن شائر کو چار روزہ پریکٹس میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی اپنا پہلا میچ11 مئی کو پاکستان کےخلاف کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کی قیادت کے فرائض ولیم پورٹر فیلڈ انجام دیں گے۔ واحد ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain