Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تیاریاں، 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب میں خواتین نے اکیلے ڈرائیونگ شروع کر دی ، میوزک بھی سنا

    By Daily Khabrainجون 25, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض(اے این این ) سعودی خواتین کیلئے بڑی خبر سعودی عرب میںگزشتہ رات 12بجتے ہی خواتین کی ڈرائیونگ پرعائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں گزشتہ رات 12 بجے 28 سال بعد خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پرعائد پابندی ختم ہوگئی جس کے بعد سعودی خواتین کو طویل انتظار کے بعد تنہا گاڑی چلانے کی اجازت مل گئی۔ پابندی ختم ہوتے ہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر شہروں میں بہت سی خواتین گاڑی لے کر سڑکوں پر نکل آئیں جب کہ کچھ خواتین نے دوران ڈرائیونگ عربی میوزک بھی سنا۔سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے الولید بن طلال کا سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پرعائد پابندی کے خاتمے پر کہنا ہے یہ ایک عظیم کامیابی ہے انہوں نے مزید کہا ان کی بیٹی ریم طلال نے بھی اپنی بچیوں کو پچھلی سیٹ پر بٹھاکر گاڑی چلائی۔ جب کہ اس دوران وہ خود بھی گاڑی میں موجود تھے انہوں نے کہا اب خواتین کو ان کی آزادی مل گئی ہے۔ گاڑی چلانے پر انہوں نے اپنی بیٹی کی تالیاں بجاکر شاندار انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے ریم طلال پہلی سعودی شہزادی ہیں جنہوں نے کارچلائی۔سعودی ٹی وی اینکر سبیکا الدوساری کا کہنا ہے کہ یہ ہر سعودی خاتون کیلئے تاریخی لمحات ہیں۔سعودی عرب میں رات 12 بجے ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی تقریبا تین ملین خواتین لائسنس حاصل کرسکتی ہیں اور 2020تک ڈرائیونگ شروع کرسکتی ہیں۔ دوسری جانب گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے سے گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جہاں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد تھی۔ پابندی کے خاتمے سے قبل خواتین گاڑی چلانے کے لیے شوفرز رکھتی تھیں یا انہیں کہیں جانے کے لیے اپنے مرد رشتے داروں پر انحصار کرنا پڑتا تھا لیکن اب پابندی کے خاتمے سے خواتین شوفرز رکھنے یا اپنے مرد رشتے داروں پر انحصار کرنے سے آزاد ہوگئی ہیں۔خواتین کوڈرائیونگ کرنے کی اجازت خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم خواتین کارکنوں کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے نتیجے میں ملی، ایمنسٹی کے مطابق کم ازکم 8 خواتین کواس مہم کے دوران جیل جانا پڑا اورانہوں نے انسداددہشت گردی کی عدالت میں نہ صرف مقدمات کا سامنا کیا بلکہ جیل بھی کاٹی۔سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کرنے کااعلان گزشتہ برس ستمبرمیں کیاگیا تھا، جب کہ سعودی عرب میں رواں ماہ کی ابتدا میں کئی دہائیوں کے بعد کسی خاتون کو پہلا ڈرائیونگ لائسنس دیاگیا۔واضح رہے کہ خواتین کو گاڑی چلانے اجازت تو مل گئی ہے تاہم خواتین دوران ڈرائیونگ تصویر نہیں بناسکتیں، سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران تصویر بنانے پر خواتین کو دو سے پانچ برس قید اورایک سے تین لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں

      اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.