Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایوانکا دور ہوتے ہوتے ٹرمپ سے دور ۔۔۔“ ، وجہ جان کر آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

    By Daily Khabrainاگست 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی صاحبزادی وائٹ ہاوس کے کئی پالیسی امور میں شریک رہی ہیں۔ حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران انہوں نے اپنے والد کی بعض پالیسیوں سے دوری اختیار کر لی ہے۔جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق ایک خصوصی کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی سے انحراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی پالیسی سے پیدا ہونے والے بحران سے انہیں شدید ذہنی تناو کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایوانکا ٹرمپ اپنے والد کی سینیئر ایڈوائزر بھی ہیں۔ منظور ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیاتقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک ایسا مقام تھا جب انہیں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن سے متعلق ’زیرو ٹالرینس‘ کی پالیسی پر عدم اطمینان ہوا کیونکہ اس باعث ہزاروں بچوں کو مہاجر والدین سے جدا کر دیا گیا تھا۔ ٹرمپ کی بڑی بیٹی نے ان خیالات کا اظہار ایک نیوز ویب سائٹ ’ایکسیﺅس‘ کی کانفرنس میں کیا۔ایوانکا ٹرمپ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ وہ مہاجر والدین اور ان کے بچوں کے درمیان علیحدگی کی سخت مخالف تھیں اور اس باعث پیدا ہونے والے جذبات کا احساس کرتی ہیں۔ مبصرین کے مطابق امریکی صدر کی بیٹی نے یہ الفاظ ادا کر کے ان امریکیوں کا ساتھ دیا ہے جو ٹرمپ کی اس پالیسی کی مخالفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ امیگزیشن پالیسی کے تحت ڈھائی ہزار کم سن بچوں کو ان کے والدین سے جدا کیا گیا تھا اور جب انہیں دوبارہ ملانے کا سلسلہ شروع ہوا تو اس وقت بھی کم از کم 711 بچے ایسے ہیں جو اپنے والدین تک پہنچ نہیں پائے ہیں۔ اس مناسبت سے امریکی حکام کے پاس بھی کوئی جواب نہیں کہ ان بچوں کو ان کے والدین تک کب پہنچایا جائے گا۔ایوانکا ٹرمپ نے اس پالیسی کے تحت امریکی صدر پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ذرائع ابلاغ لوگوں کے دشمن نہیں ہوتے۔ یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کے میڈیا کے بارے الفاظ ان کے والد کے بیانات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کو خوفناک قرار دے چکے ہیں۔اسی طرح گزشتہ ہفتے ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کو پیرس کلائمیٹ ڈیل میں شمولیت پر اصرار کیا تھا لیکن ان کا یہ مشورہ وائٹ ہاوس میں پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ حکومتی میٹنگوں میں کئی مشکل معاملات ان کے لیے تکلیف دہ امر ثابت ہوئے ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.