Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گرمی کی لہر نے کس خوفناک چیز کو آشکار کر نا شر وع کردیا ؟ جان کر آپ کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے

    By Daily Khabrainاگست 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برلن (ویب ڈیسک)جرمنی میں ان دنوں اس قدر شدید گرمی پڑ رہی ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بم برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پانی بخارات بن کر اڑتا جا رہا ہے اور نیچے سے ابھی تک نہ ملنے والا گولہ بارود نکل رہا ہے۔ ملک کے مشرقی دریائے ایلبے کے متعدد مقامات پر ایسے بم ملے ہیں، جو دوسری عالمی جنگ کے دوران پھٹ نہیں سکے تھے۔ جرمن صوبے سیکسنی میں پولیس کی ترجمان گرِٹ میرکر کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”دریائے ایلبے میں ابھی تک ہمیں بائیس گرینیڈ اور دیگر دھماکا خیز مواد ملا ہے۔“پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا، ”یہ پانی کے کم ہونے کی وجہ سے ہوا ہے کہ چھوٹے بم نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔“ جولائی کے مہینے میں جرمنی میں ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اکتیس جولائی کو اس ریاست میں انتالیس عشاریہ پانچ سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس کی گزشتہ کئی عشروں میں مثال نہیں ملتی۔رواں ہفتے کے آغاز میں اسی ریاست کے شہر ماگڈے برگ میں پانی کی سطح 51 سینٹی میٹر تک نیچے چلی گئی تھی۔ قبل ازیں اس شہر میں 1934 میں تاریخی طور پر پانی 48 سینٹی میٹر تک اپنی سطح سے نیچے گیا تھا۔مقامی پولیس نے لوگوں کو واضح ہدایات دے رکھی ہیں کہ ماضی کا ایسا کوئی بھی بم نظر آنے کی صورت میں اسے ہاتھ نہ لگایا جائے۔ میرکر کے مطابق زیادہ تر لوگ ایسا کوئی بھی بم نظر آنے کی صورت میں پولیس سے ہی رابطہ کرتے ہیں لیکن ایک اخبار میں شائع ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے ایسا ہی ایک بم پکڑا ہوا ہے۔ جرمن پولیس اطلاع ملتے ہی ایسے مقامات پر بم کو ناکارہ بنانے والے عملے کو روانہ کر دیتی ہے۔ماہرین کو ہفتے کے روز ہی ایلبے دریا سے ٹینک شکن مائنز ملی تھیں۔ ستر سال بعد ملنے والے ایسے زیادہ تر بم زنگ آلود ہو چکے ہوتے ہیں اور عمومی طور پر پھٹنے کے قابل نہیں ہوتے۔دریں اثنا جرمنی کے متعدد دریاوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود بنا دی گئی ہے۔ جن راستوں میں پانی کی کمی نوٹ کی گئی ہے، وہاں بحری جہازوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آج دریائے ایلبے کے کنارے پر واقع ایک نیشنل پارک میں آگ بھی بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ ایسے پہاڑی جنگلاتی علاقے میں لگی ہے، جہاں تک رسائی انتہائی مشکل ہے۔ سیکسنی ریاست میں آگ تقریباً چار ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے جنگلاتی علاقے میں لگی ہوئی ہے اور اس سے فی الحال انسانی بستیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.