تازہ تر ین

ماہرہ خان نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ خواتین کو مزید خوبصورت بننے کے کچھ گھریلو اورآسان نسخے بتاتی نظر آرہی ہیں۔ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اور خوبصورت اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ 33 سال کی عمر میں بھی ماہرہ خان کی جلد کسی نوجوان لڑکی کی طرح خوبصوت اور پرکشش ہے۔تاہم ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز دراصل ہے کیا اس بارے میں انہوں نے خود ہی بتادیا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کی والدہ انہیں بیوٹی پارلر جانے نہیں دیتی تھیں اور نہ ہی میک اپ استعمال کرنے دیتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے انہیں ایسا نسخہ بتایا تھا جو وہ آج تک استعمال کرتی ہیں اوریہی ان کی خوبصورتی کا راز ہے۔میشن نامی یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے لیموں کا رس اور شہد آپس میں مکس کرکے اپنے چہرے پر لگایا اور 10 منٹ بعد چہرہ پانی سے دھو لیا۔ ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ طریقہ خواتین کی جلد کو لمبے عرصے تک جوان اور خوبصورت رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain