تازہ تر ین

جنگجو تیار ۔۔۔

دبئی (ٹرینڈی ایڈیٹر)ایشیاءکرکٹ کپ 2018ءمیں آج شام چاربجے ایک اورمعرکہ ہوگا،جس میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں دوسری مرتبہ ٹکرائیں گی۔دونوں ممالک کے درمیان سیاسی وسرحدی تناو¿کے بعددونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاں میدان میں برسرپیکارہوں گے وہاں دبئی سٹیڈیم میں موجودتماشائی بھی ”حالت جنگ “میں ہوں گے۔گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کوآسانی سے ہرادیاتھا۔جس کے بعداس نے بنگلہ دیش کوبھی آرام سے جبکہ پاکستان نے افغانستان کوسنسنی خیزمقابلے کے بعدآخری اوورمیں ہرایاتھا۔دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بھرپورسیاسی الجھاو¿کے باعث دنیابھرکی نظریں اس میچ پرلگی ہوئی ہیں،جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ”اگر،مگر“کے چکروں میں پڑجائے گی۔پاکستان اوربھارتی جنگجوو¿ں کے درمیان ہائی وولٹیج سے بھرپورجنگ شام ساڑھے چاربجے چھڑے گی۔دونوں طرف سے جن جن جانبازوں کی ہتھ جوڑی سب کیلئے باعث توجہ ہوگی ،اس کی تفصیل یوں ہے۔بھارتی کپتان روہت شرمانے ہانگ کانگ کے خلاف پہلے میچ میں بری کارکردگی کے بعداگلے دونوں میچوں میں ففٹیزبناچکے ہیں تاہم آج ان کاپاکستانی فاسٹ بولرمحمدعامرسے پھرٹاکراہوگا،وہ روہت کواب تک ون ڈے میں ایک بارجبکہ ٹی 20مقابلوں میں دوبارآو¿ٹ کرچکے ہیں۔وہ چیمپئنرٹرافی 2017ءکے فائنل میں بھی عامرکاشکارہوئے تھے۔روہت شرماکی طرح شیکھرڈھون بھی اچھی فارم میں ہیں اورٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنزبناچکے ہیں۔پاکستانی بولرعثمان شنواری جواب تک صرف تین وکٹیں لے سکے ہیں۔انھوں نے ڈھون کیخلاف پہلے میچ میںدس گیندی کیں،جس پرچاررنزبنے ،لہذاشنواری پرپھرذمہ داری ہوگی کہ وہ بھارتی بلے بازوں کوباندھ کررکھیں۔پاکستانی بولرحسن علی نے بھارت کیخلاف پہلے میچ میںچاراوورزمیں33رنزدیئے تھے۔وہ عموماًمیچ کے درمیان میں بولنگ کرنے آتے ہیں،جہاں ان کابھارتی وکٹ کیپربلے بازایم ایس دھونی کے ساتھ جوڑپڑنے کاامکان ہوسکتاہے۔چییمپئنزٹرافی کے فائنل میں وہ حسن علی کاشکارہوئے تھےاورآج پھران کے نشانے پرہوں گے۔دوسری طرف بھارتی فاسٹ بولربھونیش کماراورپاکستانی اوپنرفخرزمان پھرآمنے سامنے ہونگے ،پہلے میچ میں وہ ان کے ہاتھوں صفرپرآو¿ٹ ہوئے تھے۔دوسرے اوپنرامام الحق ،بھارتی بولرجسپرات بھمراکانشانہ بنے تھے،آج ان کی بدلہ چکانے کی باری ہوگی۔ بھارت کے دامادشعیب ملک اس کے بولروں کے خلاف بھرپورچوکے چھکے لگانے کے عادی ہیں۔وہ ان کیخلاف 40میچوں میں 47.33کی اوسط سے اب تک 1,704رنزبناچکے ہیں۔حتی کہ پہلے میچ میں انھوں نے 43رنزجوڑے مگررن آو¿ٹ ہوگئے ۔ آج بھارتی سپنررویندراجدیجہ کے ساتھ ان کی ٹکرہوسکتی ہے ،جنھوں نے بنگلہ دیش کیخلاف آخیری میچ میں چاروکٹیں لی تھیں۔واضح ہارے قومی ٹیم کاانتہائی اہم ہتھیارلیگ سپنرشاداب خان کوگروئن انجری کے باعث میچ سے باہرہیں۔ایشیاءکپ سپرفورمرحلے میں آج دوسرامقابلہ بنگلہ دیش اورافغانستان کے درمیان کھیلاجارہاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain