Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رافیل طیاروں کا ” کمانڈر اِن تھیف “ کون تھا ؟ چونکا دینے والے انکشافات

    By Daily Khabrainستمبر 25, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فرانس کے سابق صدر ہولاندے کے رافیل طیاروں کے معاہدے کے حوالے سے انکشافات کے بعد شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس نے ان کے خلاف بھرپور مہم شروع کر دی ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ٹویٹر میں فرانسیسی ویب سائٹ کی ویڈیو بھی جاری کی اور لکھا کہ بھارت کے کمانڈر ان تھیف کے حوالے سے افسوس ناک سچ۔رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی کی جانب سے ٹویٹر میں جاری کی گئی ویڈیو فرانس کی ویب سائٹ میڈیا پارٹ کے ایڈیٹر کی ہے جس میں سابق صدر کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر فرنکوئس ہولاندے کا کہنا تھا کہ رافیل معاہدے کے لیے بھارتی حکومت نے ریلائنس ڈیفنس کو ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شراکت کے طور پر نام تجویز کیا تھا۔ویڈیو میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں فرانس کے حوالے سے واضح طور پر کہا گیا کہ ‘ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے ایک لفظ نہیں تھا، بھارتی حکومت نے اس کمپنی کو تجویز کیا اور ڈیسالٹ نے امبانی سے معاملات طے کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی موقع نہیں تھا ہم نے ایک ایسے مذاکرات کار کو منتخب کیا جو بھارتی حکومت کا انتخاب تھایہی معاہدہ تھا۔نریندر کو درپیش اس بحران پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور انیل امبانی نے مل کر دفاعی فورسز پر اربوں کا سرجیکل اسٹرائیک کیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ نے اس معاہدے کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ معاہدہ بھارتی دفاع کے لیے آکسیجن کی طرح ہے لیکن مودی پر کرپشن کے الزامات کے بعد اس معاہدے کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ رافیل طیارے ہندوستانی فضائیہ کی دفاعی استعداد میں اضافے کا باعث بنیں گے، جس کے رشین ایم آئی جی 21 طیاروں کو سیفٹی کی خراب صورتحال کے باعث اڑتے ہوئے تابوت’ قرار دیا جاتا ہے۔دنیا میں دفاعی درآمدات کے حوالے سے سرفہرست ہندوستان 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 2016 میں اس معاہدے تک 100 ارب ڈالر مالیت کے کئی معاہدوں پر دستخط کرچکا تھا۔فرانس کی وزارت خارجہ نے حالیہ انکشافات کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی حکومت کا واحد فرض یہ تھا کہ وہ جہازوں کی فراہمی کے عمل اور ان کے معیار کو یقینی بنائے۔بیان میں کہا گیا کہ پیرس کسی طور پر بھارتی صنعتی پارٹنر کے انتخاب میں ملوث نہیں تھا۔واضح رہے کہ 2016 میں 9.4 ارب ڈالر کے 36 رافیل جنگی طیاروں کا معاہدہ سب سے بڑا آرڈر تھا، اس سے قبل 2015 میں مصر نے فرانس سے 24 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جبکہ قطر نے بھی اتنے ہی طیارے خریدے تھے۔رافیل طیارے شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جارہے تھے جبکہ ان کی مدد سے لیبیا اور افغانستان میں بھی بمباری کی گئی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.