تازہ تر ین

بنگلہ دیش کو آسان سمجھنامہنگاپڑسکتاہے،طاہرشاہ،اہم میچ میں پاکستان کو ٹاس جیت کرپہلے باﺅلنگ کرنی چاہیے،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا بنگلہ دیش سے میچ ہے گو پاکستان کی ٹیم قدرے بہتر ہے لیکن میں سمجھتا ہوں پاکستان کو بنگلہ دیش کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے ۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس ڈگر پر چل رہی ہے کہ پرانے کپڑوں کو رفو کر کے پھر پہن لیتا ہے ۔ملک بھر میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔ نئے لڑکوں کو سامنے لانا چاہئے۔پاکستان کی سلیکشن کمیٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ آئندہ میچوں کے لئے آغا سلمان کو موقع دینا چاہئے اس میں ٹیلنٹ ہے جو آگے جا کر مزید ابھر سکتا ہے۔حسین طلعت کو بھی آزمایا جا سکتا ہے وہ ایک بہتر آل راﺅنڈر ہے۔اسے اے ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیتتا ہے تو میرے خیال میں بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کا موقع دینا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain