دبئی(ویب ڈیسک) محدود طرز کی کرکٹ ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک کا کہنا ہے کہ لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے کلئیرنس مل گئی ہے۔دبئی میں ٹی ٹین لیگ کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شجیع الملک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ میں آئی سی سی کی طرف سےکوئی رکاوٹ نہیں، ٹورنامنٹ کی مطلوبہ ضروریات اور تمام تقاضے پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی سے مل کر کام کر رہے ہیں اور ٹی ٹین لیگ کی شفافیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔شجیع الملک کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے روشن مہانامہ ٹیکنکل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اور کرنل ارودنا انڈین پریمیر لیگ کی طرف سے سی ای او ہوں گے۔ چیئرمین ٹی ٹین لیگ نے کہا کہ محدود طرز کی کرکٹ نے مختلف اقوام کو کرکٹ کے ذریعے ایک جگہ جمع کیا ہے، اس میں حصہ لینے والے کھلاڑی کسی بھی غیرمتعلقہ فنکشن میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔اس موقع پر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) ڈیوڈ ایسٹ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین کا آئیڈیا انتہائی پرکشش ہے اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو بھی آئیڈیا بہت پسند آیا۔ڈیوڈ ایسٹ نے کہا کہ آئی سی سی نے لیگ کو مکمل شفاف قراد دےکر ہمیں لائنس بھی دیا ہے اور ہم مکمل تعاون کررہے ہیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
