Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قانونی جنگ میں بھارت نے دفاعی مورچہ سنبھال لیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں جاری قانونی جنگ میں بھارت نے دفاعی مورچہ سنبھال لیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2014میں ”بگ تھری“ کی حمایت حاصل کرنے کیلیے پی سی بی کو 2015سے 2023 تک 8سال میں6باہمی سیریز کھیلنے کا لالی پاپ دیا تھا،ان میں سے 4کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی لیکن بعد ازاں ہر بار حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز دے کر مسلسل انکار کیا جاتا رہا، نقصان کے ازالے کیلیے پی سی بی نے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کرتے ہوئے 447 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔پیر کے روز دبئی میں ہیڈ کوارٹرز میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مائیکل بیلوف کی سربراہی میں کام کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، 2014میں معاہدہ کرنیوالے سابق چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی نے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوسرے روز بی سی سی آئی نے اپنے ”ٹرمپ کارڈ“ کے طور پر سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کوپیش کیا، دیگر مصروفیات کی وجہ سے ان کا بیان سب سے پہلے ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سلمان خورشید کی کمیٹی میں آمد پی سی بی کیلیے بڑی حیرت کا باعث تھی،وہ توقع نہیں کررہے تھے کہ ایک سابق وزیر خارجہ بھی تنازع کے حوالے سے حقیقت واضح کرنے کیلیے پیش ہوسکتا ہے۔سلمان خورشید نے کمیٹی کو بتایا کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے سے کیوں گریز کیا،2014میں سونیا گاندھی کی سربراہی میں قائم اتحاد کی حکومت میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ پڑوسی ملک میں کھیلنے کے سیکیورٹی خدشات پر ہم نے دنیا کی مختلف انٹیلی جنس ایجنسیز سے رابطہ کیا،دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو دیکھتے ہوئے اس وقت ٹیم کو بھجوانا ممکن نہیں تھا۔انھوں نے یہ موقف بھی دہرایا کہ جب تک بھارت میں سرحد پار سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی باہمی کرکٹ سیریز ممکن نہیں۔بھارت بورڈ عہدیدار نے سلمان خورشید کے کمیٹی کے سامنے اختیار کیے جانے والے موقف کی تفصیلات میڈیا کو جاری کیں، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے سارے کیس کی بنیاد سابق سیکریٹری بی سی سی آئی سنجے پٹیل کی جانب سے ہونے والی ایک صفحے کی ای میل ہے،ایک تو یہ ایم او یو نہیں لہذاکوئی قانونی حیثیت نہیں، دوسرے سنجے پٹیل نے بگ تھری کی حمایت کا تقاضا کیا تھا، پی سی بی نے اس کیخلاف ووٹ دیا۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دفاع کیلیے اپنے سابق صدر اور موجودہ چیئرمین آئی سی سی ششناک منوہر،سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندر رامن، سابق جنرل منیجر رتناکر شیٹی،سابق سیکریٹری سنجے پٹیل کے نام دیے تھے،ان سب کے نام اس تنازع سے کسی نہ کسی طور جڑے ہوئے ہیں، ابھی تک سلمان خورشید کا کمیٹی میں دیا گیا بیان سامنے آیا ہے، کمیٹی کی سماعت کا بدھ کوآخری روز ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!

      آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی

      پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.