Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک-بھارت دوطرفہ سیریز پر مقدمے کا فیصلہ دو ہفتے میں متوقع

    By Daily Khabrainاکتوبر 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک)دوطرفہ سیریز سے انکار پر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے گئے مقدمے کی سماعت تین دن تک جاری رہنے کے بعد آج ختم ہو گئی اور مقدمے کے نتیجے کا 10 سے 15 دن میں اعلان کیا جائے گا۔دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے ہیڈ کوارٹر میں یکم اکتوبر کو شروع ہونے والی مقدمے کی سماعت آج ختم ہو گئی جس میں دونوں فریقین نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔مائیکل بیلف کی زیر سربراہی کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ برڈ(پی سی بی) نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد پیش ہوئے۔تاہم بھارت نے بظاہرہ معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید سمیت چار اہم آفیشلز کو سماعت کے دوران پیش کیا خصوصاً سلمان خورشید کی آمد پاکستان کے لیے بہت حیرانی کا باعث تھی۔سماعت کے دوران بھارت نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی اول تو دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے گئے اور تمام تر معاملے کا انحصار محض ایک صفحے کی ای میل ہے جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکریٹری سنجے پٹیل نے کی تھی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔لیکن اس سلسلے میں ناکامی کے بعد بھارت نے سفارتی محاذ پر اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی سرحد پار دہشت گردی وجہ سے پڑوسی ملک سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔پہلے دن سبحان احمد اور نجم سیٹھی پاکستان کی جانب سے بطور گواہ پیش ہوئے اور پاکستان کے موقف کو پیش کیا جس کے بعد دوسرے دن بھارت کو وضاحت کا موقع دیا گیا۔بدھ کو سماعت کے تیسرے اور آخری دن بی سی سی آئی کے سابق اور آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین ششانک منوہر بھارت کی جانب سے بطور گواہ پیش ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ سماعت کے دوران ششانک منوہر نے بھارت کے گواہ کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اس دور میں ہونے والے مذاکرات پر تفصیلی روشنی ڈالی جب وہ بی سی سی آئی کے چیئرمین تھے۔تین روزہ سماعت ختم ہونے کے بعد اب دونوں فریقین کو ایک ہفتے کے اندر اپنے تحریری بیان جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد مائیکل بیلف کی زیر سربراہی کمیٹی معاملے کا جائزہ لینے کے بعد ممکنہ طور پر آئندہ 10 سے 15 دن کے اندر اس مقدمے کا فیصلہ کرے گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان 2015 سے 2022 کے دوران چھ سیریز کھیلی جانی تھیں اور پاکستان نے 2016 میں شیڈول اس سلسلے کی پہلی سیریز سمیت مجموعی طور پر 4 سیریز کی میزبانی کرنی تھی لیکن بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب تک ایک بھی سیریز نہیں کھیلی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز نہ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کو بھاری مالی نقصان ہوا جس کی مالیت 60ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے اور بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کے سبب یہ ہرجانہ ادا کرے۔دوسری جانب بھارت کا کہنا ہے کہ دوطرفہ سیریز کھیلنے کے لیے انہیں اپنی حکومت سے اجازت درکار ہے اور جب تک بھارتی حکومت انہیں روایتی حریف کے خلاف سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلے گا۔گزشتہ ہفتے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے دونوں ملکوں کے بورڈز پر زور دیا تھا کہ وہ کسی ثالث کے بغیر باہمی مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی کوشش کریں۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔بھارت کو اس کے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔2012-13 میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مختصر ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلی گئی تھی لیکن بھارت میں نریندر مودی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتے گئے اور پاکستان کی جانب سے متعدد کوششوں کے باوجود بھارت نے دوطرفہ سیریز کے معاملے پر سردمہری برقرار رکھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!

      آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی

      پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.