Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انعم بنگالی بلے بازوں کیلئے قہر بن گئیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکہ(نیوزایجنسیاں)انعم امین کی تباہ کن بالنگ کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو صرف 30رنز پر ٹھکانے لگا کر دوسرے ٹی20میچ میں 58رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرا ٹی20 بھی بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 14اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔بنگلہ دیش نے موسم اور وکٹ کی نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر کسی حد تک درست ثابت ہوا۔پاکستانی وومن ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنا سکی، کپتان جویریہ خان 25 اور ناہیدہ خان 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن تتر بتر نظر آئی اور کسی بھی بلے باز کے پاس پاکستانی بالرز خصوصا انعم امین کی تباہ کن بالنگ کا کوئی جواب نہیں تھا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 30رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جو وومن انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 کا چوتھا کم ترین اسکور ہے۔ٹی20 کرکٹ میں کم ترین اسکور پر آٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ موزمبیق کی ٹیم کے پاس ہے جو رواں سال نمیبیا کے خلاف 25رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔بنگلہ دیشی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکی۔ اور رومانہ احمد 9رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہیں۔پاکستان کی جانب سے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والی انعم امین نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں تین میڈان کرائے اور بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ ندا ڈار، ایمن انور اور نشرح نسدھو نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!

      آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی

      پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.