Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سٹارک سڈل نے اظہر علی کو آسٹریلیا کیلئے خطرہ قراردیدیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(نیوزایجنسیاں)آسٹریلین فاسٹ بالر مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو ٹیم کا سب سے اہم بلے باز قرار دیا ہے۔دونوں فاسٹ بالرز نے پاکستان کے اوپننگ بلے باز اظہر علی کو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو میچ میں فتح کے لیے ان کی وکٹ جلد حاصل کرنا ہو گی۔مچل اسٹارک نے کہا کہ پاکستان کے پاس معیاری بیٹنگ لائن ہے لیکن مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ نسبتا ناتجربہ کار ہے لہذا اگر ہم اظہر علی جیسے اہم بلے باز کی ابتدا میں ہی وکٹ حاصل کر لیتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بڑی کامیابی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی ہمارے خلاف کافی رنز اسکور کر چکے ہیں اور طویل وقت تک بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اگر ہم انہیں جلدی آٹ کرکے پاکستانی مڈل آرڈر کو نئی گیند کا سامنا کرنے پر مجبور کرتے ہیں یہ ہمارے لیے بہترین آغاز ہوگا۔اسٹارک کا یہ کہنا بالکل غلط نہیں کیونکہ اظہر علی اب تک آسٹریلیا کے خلاف 7 ٹیسٹ میچوں میں 3سنچریوں اور 4نصف سنچریوں کی بدولت تقریبا 70 کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں۔انہوں نے گزشتہ دورہ آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔دوسری جانب پیٹر سڈل نے بھی تجربہ کار بلے باز کو پاکستانی ٹیم کا سب سے اہم بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اظہر علی کی وکٹ ہمارے لیے سب سے اہم ہو گی ۔کیونکہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی تمام تر ذمے داری انہی پر ہو گی۔سڈل نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے اور یہ ہمارے اپس انہیں ان کے ہوم گرانڈ پر شکست دینے کا سب سے نادر موقع ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی اور سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو گا۔آسٹریلیا کو اس سیریز میں انجری کا شکار جوش ہیزل وڈ کی خدمات حاصل نہیں لیکن ٹیم کے سب سے اہم فاسٹ بالر مچل اسٹارک پاکستانی بلے بازوں کا امتحان لینے کے لیے موجود ہوں گے اور ان کی مدد کے لیے تقریبا 2 سال بعد پیٹر سڈل کو آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!

      آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی

      پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.