تازہ تر ین

وقاربھارتی قائم مقام کپتان روہت شرما کے معترف

دبئی (آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ روہت شرما نے ایشیا کپ کے دوران ویرات کوہلی کی غیرموجودگی میں جس طرح ٹیم کی قیادت کی وہ قابل تعریف ہے۔خلیجی اخبار کو دیئے گئے انٹرویوں میں وقار یونس کا کہنا ہے کہ دیکھیں ویرات کوہلی ،ویرات کوہلی ہے، آپ اسے چیلنج نہیں کرسکتے،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کوہلی کے بغیر بھی بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔وقاریونس کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نمبر تھری پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ میں روہیت شرما نے ویرات کے بغیر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ بہت تحمل مزاج ہے ، ہرگزرتے دن اس کی کپتانی میں نکھار آرہا ہے، میں نے آئی پی ایل میں بھی روہیت کی کپتانی دیکھی ہے،وہ لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دیتاہے۔وقار یونس نے بھارتی اوپنر کی بھی تعریف کی اور کہا ہے کہ بھارتی ٹیم بہت پروفیشنل ہے، اس کے پاس ورلڈ کلاس اوپنرز ہیں اور حریف ٹیم کے لئے بہت مشکل ہوجاتا ہے جب روہیت شرما اور شیکھر دھون اننگز کا آغاز کریں اور ہر مرتبہ آپ کو اچھی شراکت داری دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain