تازہ تر ین

بنگلادیش : 2 سابق وزرائ، 19 افراد کو سزائے موت ، خالدہ ضیاء کے صاحبزادے کو عمر قید کی سزا

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک)بنگلادیش کی عدالت نے 2004 میں عوامی لیگ کی ریلی پر حملوں کے جرم میں 2 سابق وزرائ سمیت 19 افراد کو سزائے موت اور اپوزیشن رہنما اور خالدہ ضیائ کے صاحبزادے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ڈھاکہ کی خصوصی عدالت نے موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کو 2004 میں ریلی پر دستی بم حملے سے قتل کی کوشش کے مقدمے کی سماعت کی۔اس موقع پر بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں، کارکنان اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ خصوصی ٹریبونل نے بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ لطف الزمان بابر اور سابق نائب وزیر تعلیم عبدالسلام پنٹو سمیت 19 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain