Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’پرتشدد تفتیش کے دوران سعودی صحافی کے ٹکڑے کیے گئے‘

    By Daily Khabrainاکتوبر 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض (ویب ڈیسک)سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ ہی ٹکڑوں میں کاٹ دیا گیا تھا۔ترک قدامت پسند اخبار ’ینی شفق‘ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وائس ریکارڈنگ سنی ہے جس میں جمال خاشقجی کو تفتیش کے دوران تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنا گیا اور پہلے ان کی انگلی کاٹی گئی بعدازاں زندہ ہی ٹکڑوں میں تبدیل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 7 منٹ کے اندر جمال خاشقجی کی موت واقع ہوگئی، انہیں سعودی قونصلر کے ا?فس کے برابر میں موجود لائبریری میں لایا گیا اور اسٹڈی ٹیبل پر لٹا کر کوئی بے ہوشی کا انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد ان کی ا?وازیں بند ہوگئیں۔ترک اخبار نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جنرل سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ میں فرانزک شواہد کے ہیڈ صلاح محمد الطوبیگے نے مبینہ طور پر ان کے جسم کو ٹکڑوں میں تبدیل کرنا شروع کیا, اس دوران انہوں نے خود بھی کانوں میں ایئر فون لگا رکھے تھے جبکہ وہ دیگر افراد کو بھی ائیر فون لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے سنے گئے۔دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حکام کی جانب سے صحافی کی مبینہ گمشدگی میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت میں یہ بات سامنے ا?ئی کہ ان میں سے ایک شخص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا قریبی ساتھی ہے۔امریکی اخبار کی خصوصی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو پیرس اور میڈرڈ میں ولی عہد کے ہمراہ ہوائی جہاز سے باہر ا?تے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ رواں برس ان کے امریکا کے دورے کے موقع پر تصاویر میں اسے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑا دیکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ گواہان اور ریکارڈ کی مدد سے دیگر 3 افراد کا بھی سعودی ولی عہد کے حفاظتی دستے سے منسلک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ پانچواں شخص ایک فرانزک ڈاکٹر ہے جو سعودی وزارت داخلہ اور شعبہ صحت میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے، اتنی اہم شخصیت کو صرف اعلیٰ سعودی حکام کی جانب سے ہی ہدایت دی جاسکتی ہے۔چناچہ ترکی کے دعوے کے مطابق اگر یہ افراد اس وقت سعودی قونصل خانے میں موجود تھے جب جمال خاشقجی لاپتہ ہوئے تو یقیناً یہ افراد مذکورہ واقعے سے سعودی ولی عہد کے براہ راست کسی تعلق کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔رپورٹ سے اس دعویٰ کی بھی تردید ہوتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صحافی کے قتل میں نامعلوم قاتل ملوث ہوسکتے ہیں، اور اب سعودی ولی عہد کا مبینہ طور پر براہ راست تعلق سے وائٹ ہاو¿س اور کانگریس کے لیے دیگر وضاحتوں پر یقین کرنا مشکل ہوگا۔امریکی اخبار نے اپنے ا?زادانہ ذرائع اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 15 میں سے کم از کم 9 مشتبہ افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق سعودی سیکیورٹی، فوج اور دیگر محکموں سے ہے۔ان مشتبہ افراد میں سے ایک مہر عبدالعزیزمتریب کو لندن میں موجود سعودی سفارت خانے نے 2007 میں سفارت کار کے طور پر نامزد کیا تھا جبکہ وہ ولی عہد کے ساتھ اکثر سفر پر نظر ا?تے ہیں۔واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی فرماں جمال خاشقجی کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات سے انکار کرچکے ہیں اوراس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ صحافی سفارتخانے سے واپس چلے گئے تھے۔دوسری جانب بڑے امریکی کاروباری گروپس ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شمولیت سے دستبرداری کا فیصلہ کرچکے ہیں جبکہ کانگریس اراکین سعودی عرب پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سعودی عرب صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے کی تیاری کررہا ہے جس میں ممکنہ طور پر ایک حساس اہلکار کو قصوروار ٹہرایا جاسکتا ہے جس کی تفتیش کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا ترک عہدیدار کا حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ان کی لاش کے ٹکڑے کیے گئے تاہم انہوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے طریقے کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.