Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حلالہ کو حلال سمجھنے والا نوجوان ،دوشیزہ کو طلاق دینے سے انکار

    By Daily Khabrainاکتوبر 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں جہاں طلاق کے معاملے پر کافی عرصے سے بحث جاری ہے، اب وہیں اس حوالے سے ایک عجیب خبر سامنے آئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 65 سالہ شخص نے حلالہ کے نام پر ملنے والی اپنی عمر سے نصف عمر کی خاتون کو طلاق دینے سے انکار کردیا۔‘مائی نیشن‘ کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ شخص سے شادی کرنے والی جوہی کی طلاق 2013 میں ہوئی تھی، تاہم اب وہ اپنے پہلے شوہر کی طرف جانا چاہتی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے عمر رسیدہ شخص سے حلالہ کے لیے مشروط نکاح کیا۔واضح رہے کہ حلالہ کے نام پر مشروط نکاح کرنا غیر شرعی عمل ہے، دین اسلام کے تمام مکتبہ فکر کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حلالہ کے نام پر مطلقہ خاتون کا کسی مرد کے ساتھ معاہدے یا شرط کے مطابق نکاح جائز نہیںرپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ شخص نے پہلے اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ حلالہ کرتے ہی خاتون کو طلاق دے دے گا، تاہم اب انہوں نے کم عمر بیوی کو طلاق دینے سے انکار کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلسل منتیں کیے جانے کے باوجود عمر رسیدہ شخص کی جانب سے طلاق نہ دیے جانے کے بعد متاثرہ خاتون نے اقلیتی امور کے یونین وزیر مختار عباسی کی بہن فرحت نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بھائی کو اس معاملے کا نوٹس لینے کا کہیں۔رپورٹ کے مطابق حلالہ کے لیے عمر رسیدہ شخص کے پاس جانے والی جوہی ہر حال میں اپنے پہلے شوہر کی جانب جانا چاہتی ہے، کیوں کہ انہیں پہلے شوہر سے 2 بچے بھی ہیں۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جوہی نے اپنے پہلے شوہر جاوید سے 2010 میں شادی کی تھی اور 3 سال کے اندر ان کے ہاں 2 بیٹے ہوئے، جس کی بعد تنازعات کی وجہ سے دونوں میں 2013 میں طلاق ہوگئی۔تاہم اب دونوں ایک بار پھر ایک ہونا چاہتے ہیں۔عمر رسیدہ شخص کی جانب سے کم عمر بیوی کو طلاق نہ دیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں حلالہ پر بھی بحث شروع ہوجائے گی۔خیال رہے کہ بھارت میں بیک وقت تین بار طلاق دینا غیر قانونی ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس اگست میں طویل سماعتوں کے بعد مسلمان مردوں کی جانب سے ایک ہی وقت میں 3 طلاق کے عمل کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ شوہر کو بیک وقت 3 بار طلاق کا لفظ کہنے کا اختیار نہیںِ، اس کے لیے کچھ وقت کا وقفہ لازمی ہے۔عدالت کے اس فیصلے کو کئی اسلامی تنظیمیں اور مسلمان اپنے خلاف ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.