سری نگر (ویب ڈیسک ) بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ روز 11 کشمیریوں کی شہادت پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے جس کے باعث وادی میں آج بھی مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آج سری نگر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرز تک مارچ کی جائے گا۔دوسری جانب قابض بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے، قابض بھارتی پولیس نے یاسین ملک کے ساتھ موجود مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ انتظامیہ نے سری نگر میں پابندیاں نافذ ہیں۔

Indian soldiers guard near the site of gun battle at Arwani 55 kilometres south of Srinagar, Indian-controlled Kashmir, Thursday, Dec. 8, 2016. Dozens in Indian-controlled Kashmir were injured on Thursday as anti-India clashes erupted in the disputed region following a gunbattle between rebels and government forces, officials and witnesses said. (AP Photo/Mukhtar Khan)
