تازہ تر ین

زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 27 کروڑ ڈالر ہو گئے

اسلام آباد (اے این این‘ این این آئی) سعودی عرب نے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیے۔ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 12ارب کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اور پیکج کے تحت 3ارب ڈالر پاکستان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کیے جانے تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کی پہلی قسط 19نومبر اور دوسری قسط 14دسمبر کو منتقل کی گئی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے 3ارب ڈالر کی تیسری قسط کی صورت میں مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے ہیں جس کے بعد پاکستان کو 3ارب ڈالر کے پیکج کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے۔ مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر منتقل کیے جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 27کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر موصول ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain