تازہ تر ین

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے پر رضا مند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے پر رضا مند ہو گیا ، بینک سے لی گئی رقم پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی ،چار سال میں رقم واپس کرنا ہو گی۔حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں جس کے باعث پاکستان میں ڈالرز آنے لگے ۔ دوست ممالک سعودی عرب اور قطر کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو ڈالر بھجوانے کی حامی بھر لی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے جس نے پاکستان کو چار سال کیلئے تین ارب ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ، ذرائع کے مطابق بینک سے رقم کیلئے معاہدہ ہو گا جبکہ بینک سے لی گئی رقم سے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق رقم پر سود کی شرح دو قسم کی ہو گی ، بروقت ادائیگی کی صورت میں ساڑھے 7 فیصد سود ادا کرنا ہو گا جبکہ تاخیر کی صورت میں سود کی شرح 9 فیصد ہو گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain