Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لارڈ نذیر نے مجبوری سے فائدہ اٹھا کر جنسی تعلقات قائم کیے ، بی بی سی پروگرام میں خاتون کا الزام

    By Daily Khabrainفروری 17, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(صباح نیوز)برطانیہ کے دارالامرا یا ہاس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے دو برطانوی خواتےن کی طرف سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزامات مسترد کر دےے ہیں۔ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ ‘میں ان تمام الزامات سے مکمل طور پر انکار کرتا ہوں کہ میں نے اپنی طاقت کو عام عوام کے ساتھ نامناسب تعلقات قائم کرنے کے لیے استعمال کیا یا میں نے خواتین کی موجودگی میں اپنی ذاتی یا پیشہ ورانہ حیثیت میں نامناسب طرزِ عمل اختیار کیا۔ برطانیہ میں میر آف رچڈلRochdale محمد زمان کی بےٹی 43 سالہ طاہرہ زمان نے الزام لگایا ہے کہ لارڈ نذیر احمد نے اس سے جنسی تعلقات قائم کیے تھے جب وہ ان کے پاس مدد کے لیے آئی تھی ۔ اےک دوسری خاتون نے بھی اےسا ہی الزام لگاےا ہے ۔بی بی سی کے حالاتِ حاضرہ کے معروف پروگرام نیوز نائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مزکورہ خواتین میں سے ایک نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک دوست کے ذریعے لارڈ نذیر احمد سے ایک معاملے میں مدد کے لیے رابطہ کیا، لیکن لارڈ نذیر نے اس کا ‘فائدہ اٹھایا’ اور ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔ان الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد دارالامرا کے ضابطہ اخلاق کے مثر ہونے کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔43 سالہ طاہرہ زمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے فروری 2017 میں لارڈ نذیر سے اس امید پر رابطہ کیا تھا کہ وہ پولیس کو کہہ کر ایک ایسے مسلمان پیر کے خلاف تفتیش میں مدد کریں گے جو ان کے بقول خواتین کے لیے خطرناک ہو سکتے تھے۔طاہرہ زمان نے نیوز نائٹ کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لارڈ نذیر احمد نے انھیں بتایا کہ انھوں (لارڈ نذیر)نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ کریسڈا ڈِک کو مدد کے لیے خط لکھا ہے۔ خاتون کے بقول اس کے بعد لارڈ نذیر احمد انھیں بار بار ڈِنر کے لیے ملنے کا کہتے رہے۔طاہرہ زمان کے مطابق وہ آخر کار کھانے کے لیے ملنے پر رضامند ہو گئیں اور دعوت سے چند ہفتے پہلے انھوں نے لارڈ نذیر سے پیر والے معاملے کے حوالے سے رابطہ کیا تو لارڈ نذیر نے انھیں مشرقی لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بلایا۔طاہرہ زمان کے مطابق لارڈ نذیر نے ان سے کہا کہ وہ ایک خوبصورت خاتون ہیں۔اس کے بعد دونوں نے کئی مرتبہ ہم بستری کی۔طاہرہ زمان تسلیم کرتی ہیں کہ دونوں کے تعلقات میں رضامندی شامل تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ میں مدد کی طلبگار تھی اور انھوں نے میرا فائدہ اٹھایا۔ انھوں نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا۔خاتون کے بقول یہ تعلقات دو ماہ بعد اس وقت ختم ہو گئے جب لارڈ نذیر نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔میں واقعی سمجھ بیٹھی تھی کہ انھیں مجھ سے محبت ہو گئی ہے۔ میں اتنی بے وقوف نکلی ۔۔۔ اور میں نے یقین کر لیا کہ وہ میری مدد کریں گے۔طاہرہ زمان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں لگتا ہے کہ لارڈ نذیر نے ان کا فائدہ اٹھایا کیونکہ اس وقت وہ ڈپریشن اور ذہنی دبا میں مبتلا تھیں۔ایک دوسری خاتون، جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتیں، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھی لارڈ نذیر سے مدد کے لیے رابطہ کیا تھا۔ خاتون کا دعوی ہے کہ انھیں بھی لارڈ نذیر نے اپنی لندن والی رہائشگاہ پر رات گزارنے کی تجویز دی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس پیشکش کا مطلب یہی سمجھا کہ لارڈ نذیر ان کے ساتھ ہم بستری چاہتے ہیں، اس لیے انھوں نے ملنے سے انکار کر دیا۔طاہرہ زمان نے گذشتہ سال جنوری میں لارڈ نذیر احمد کے رویے کی شکایت دارالامرا کی کمشنر فور سٹینڈرڈز لوسی سکاٹ مونکریف سے کی تھی۔انھوں نے کمشنر کو بتایا کہ ‘لارڈ نذیر نے میرے اعتبار کو استعمال کرتے ہوئے مجھ سے متعدد مرتبہ ہم بستری کی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ لارڈ نذیر نے مجھے میری کمزوری کی وجہ سے شکار بنایا۔’طاہرہ زمان کی شکایت کا دو بار جائزہ لینے کے بعد کمشنر نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تفتیش نہیں کر سکتیں۔اپنے جواب کے آخر میں لوسی سکاٹ مونکریف نے لکھا کہ اس معاملے میں ہاوس آف لارڈز کے ارکان کے قوائد و ضوابط سے رو گردانی نہیں ہوئی کیونکہ جس وقت لارڈ نذیر احمد نے خاتون کی مدد کرنے اور پولیس کو خط لکھنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، اس وقت یہ کام لارڈ نذیر کی پارلیمانی ذمہ داریوں کا حصہ نہیں تھا۔کمشنر نے لکھا کہ آپ نے اپنی ای میل میں جس رویے کے بارے میں بات کی ہے وہ(کسی لارڈ کے) ذاتی مرتبے سے روگردانی تو ہو سکتی ہے، تاہم اخلاقی قوائد و ضوابط کا اطلاق صرف ارکان کے پارلیمانی کام پر ہوتا ہے، اور آپ کی ای میل سے لگتا ہے(لارڈ نذیر)سے آپ کے ابتدائی رابطے کا تعلق ان کے پارلیمانی کام سے نہیں تھا۔’نیوز نائٹ نے طاہرہ زمان اور لارڈز کمشنر فور سٹینڈرڈز، لوسی سکاٹ مونکریف کے درمیان تمام خط وکتابت بیرسٹر اور ہائی کورٹ کے سابق ڈپٹی جج لارڈ کارلائل کو بھی دکھائی۔’اگر کوئی آپ کے پاس مدد کے لیے آتا ہے، خاص طور پر اگر وہ کمزور ہے اور آپ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہیں تو یہ بہت شرمناک ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘کمشنر، جو کہ ایک تجربہ کار وکیل ہیں، ان کو یہ بات واضح نہیں ہے تو پھر میرے خیال میں قوانین کو مزید واضح بنانے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ضابط اخلاق کے بارے میں گائیڈ کو زیادہ واضح کرنے کی ضرورت ہے’۔انہوں نے مزید کہا ‘وہ لارڈ احمد کے پاس اس لیے گئیں کیونکہ وہ یہ یقین رکھتی تھیں کہ وہ ایک ایسے مقام پر ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے کام کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔ مجھے یہ بالکل واضح نظر آ رہا ہے کہ وہ جو بھی کر رہے تھے وہ سب دارالامرا کے رکن کے طور پر کر رہے تھے۔لارڈ کارلائل نے کہا کہ لارڈ احمد اور طاہرہ زمان کے درمیان جنسی تعلق ضابطہ اخلاق کی دو شقوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ایک جو ‘مفادات کے تصادم’ کے حوالے سے ہے اور دوسرا جو یہ کہتا ہے کہ دارالامرا کے اراکین کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے ذاتی وقار کا خیال رکھیں۔لیکن نیوز نائٹ کو بھجوائے گئے ایک بیان میں لوسی مونکریف نے کہا ‘اگرچہ شکایت قابل اعتماد اور ٹھوس ہے مگر شکایت میں اس بارے میں نا مکمل شواہد فراہم کیے گئے کہ ان کے ساتھ رابطہ ان کی پارلیمانی ذمہ داریوں کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کوئی اور نتیجہ نکالنا، جیسا کہ لارڈ کارلائل نے نکالا ہے، وہ ضابط اخلاق کی غلط تشریح کے مترداف ہو گا’۔نیوز نائٹ کو ایک جواب میں لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ ‘میں ان تمام الزامات سے مکمل طور پر انکار کرتا ہوں کہ میں نے اپنی طاقت کو عام عوام کے ساتھ نامناسب تعلقات قائم کرنے کے لیے استعمال کیا یا میں نے خواتین کی موجودگی میں اپنی ذاتی یا پیشہ ورانہ حیثیت میں نامناسب طرزِ عمل اختیار کیا۔لارڈ نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ‘برطانوی دارالامرا کی سٹینڈرڈز کمشنر لوسی سکاٹ مونکریف نے شکایت کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ یہ شکایت میری پارلیمانی حیثیت کے حوالے سے (کسی) نامناسب رویے میں نہیں آتی۔ انہوں نے اس پر مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک پارلیمنٹیرین کے طور پر میں اپنی ذمہ داریوں کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں اور میں ایسا کوئی کام نہیں کرتا جس سے میری ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ متاثر ہوتی ہو۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.