تازہ تر ین

”را“اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر سرگرم

لاہور(آئی اےن پی) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر پاکستان دشمنی میں سرگرم، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سوشل میڈیا کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے سرگرم ہونے کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگرد تنظیموں میں بھرتی اور اس کی فنڈنگ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا ہے ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے 50سرگرم کارکنوں کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے جس میں پاکستان مخالف پوسٹ اور دیگر مواد موجود ہے کچھ ایسے بھی اکاونٹس ہیں جو کہ بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain