تازہ تر ین

بھارت کی آبی دہشتگردی ، دریاﺅں میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کاخدشہ

لاہور (خبرنگار) بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑے جانے والے پانی کے باعث ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہیڈمرالہ پر گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران پانی کی آمد میں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔ ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہا ایک لاکھ 80 ہزار 603 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب دریائے جموں توی میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور یہاں پانی کا بہا 20 ہزار 883 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل انڈس واٹر کمشنر نے حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور بغیر بتائے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ راوی بپھرنے لگا، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث راوی میں نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، 72 گھنٹوں کے دوران دریا میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ نے تمام متعلقہ اداروں کو وارننگ جاری کردی ہے، دریا کنارے آباد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دریں اثنا بارش نے شہر لاہور کی اہم شاہراہوں کو پانی پانی کر دیا۔ ڈیڑھ گھنٹے کی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ کوپر روڈ، کشمیر روڈ، میکلوڈ روڈ، اللہ ہوچوک، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی اور حاجی کیمپ میں پانی جمع ہوگیا۔ گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا پیش آیا۔ سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔چوک ناخدا میں 45 ملی میٹر، تاج پورہ اور گلشن راوی میں 41 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ پانی والا تالاب میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔ایم ڈی واسا نے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور نکاسی آب کاجائزہ لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain