تازہ تر ین

نوازشریف سے کوئی تعلق نہیں‘ تیمارداری کیوں کروں: چودھری نثار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے ، دھرنے کسی بھی صورت ملک ے مفاد میں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات کلرسیداں روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والی پی ٹی آئی دھرنے کی مخالفت کیوں کررہی ہے، عمران کے دھرنے کی مخالفت کرنیوالے کس منہ حمایت کر رہے ہیں، دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے،عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain