تازہ تر ین

میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا آج افتتاح ،ن لیگ کا ایک روز پہلے جشن

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیآزمائشی سروس کے افتتاح سے ایک روز قبل بھرپور جشن مناتے ہوئے منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا ، آج (منگل) کے روز بھی میٹرو ٹرین کے مختلف اسٹیشنز کے باہر جشن منایا جائے گا ،لیگی رہنماﺅں اور کارکنوںنے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو نواز شریف اور شہباز شریف کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے ان سے اظہارتشکر کیا او رڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے حق میں نعرے لگائے ، مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پرمنصوبے اورقیادت کے حق میں بینرز بھی آویزاں کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی کال پر لیگی اراکین اسمبلی ،رہنماﺅں اورکارکنوں کی بڑی تعداد میٹرو ٹرین منصوبے پر قیادت سے اظہارتشکر کے لئے جی پی او چوک میں جمع ہوئے اور بھرپو رجشن منایا۔ اس موقع پر مرکزی و صوبائی رہنما ،مرد و خواتین کارکنان اپنی قیادت کے حق میں او رحکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ اس موقع پر گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا اورجلیبیوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ اظہار تشکر او ر جشن منانے کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) لاہو رکے صدر پرویز ملک، رانا مشہود احمد خان،ملک ریاض، کرنل (ر) مبشر جاوید،عطا اللہ تارڑ، خواجہ احمد حسان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمد نواز شریف اورلاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی صحتیابی کے لئے دعابھی کی گئی ۔ لیگی رہنماﺅںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت میں جا کر اس منصوبے کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا ۔تاخیر کی وجہ سے چین کے انجینئر زناراض ہو چکے ہیں ،کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور حکومت افتتاح کرنے جارہی ہے جو ان کے جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری سن لیں ہمارے قائدین گھبرانے والے نہیں آپ کا مقابلہ کریں گے ،تکبرو غرور کو خاک میں ملائیں گے۔ لیگی رہنماﺅںنے الزام عائد کیا کہ خواجہ عمران نذیر پر حملہ کیاگیا ، ان کی گاڑی کو سرکاری گاڑی ٹکر ماری ،حکومت چوبیس گھنٹوں میں ایکشن لے ،ہم کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ،حکومت گرانے کا وقت آ گیاہے اورپرجوش طریقے سے حکومت گرائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اورنج لائن بڑا منصوبہ ہے ،لاہوریوں کی جانب سے نوازشریف اور شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،چین نے اورنج لائن میٹرو ٹروین کی صورت میں جو دوستی کا ثبوت د یا ہے اس پر چینی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان پشاور میں میٹر و بس منصوبہ مکمل نہیں کر سکے لیکن یہاںاپنے نام کی تختیاںلگا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain