تازہ تر ین

روایتی اور جدید ہتھیا روں کے ساتھ53 اضلاع میں ٹڈی دل کیخلاف جنگ جا ری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فوڈ سکیورٹی اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیمیں مصروف عمل، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سپرے، غیر روایتی طریقوں کا استعمال بھی جاری ہے۔تفصیل کے مطابق انسداد ٹڈی دل آپریشنز کیلئے محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ اس وقت 53 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1135 سے زائد ٹیمیں آپریشن میں شریک ہیں۔اب تک 238399 سکوائر کلومیٹر رقبہ کا سروے جبکہ 5430 مربع کلومیٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 108305 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا۔میانوالی اور ڈی جی خان میں ٹڈی دل کی تصدیق پر 83 ہیکٹر ایریا میں ا?پریشن کیا گیا جس میں 2227 سے زائد افراد اور 279 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔اب تک پنجاب میں 8140966 ہیکٹر پر سروے اور 174082 ہیکٹر پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 83940 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا۔ سندھ میں اب تک 38672 ہیکٹر ایریا پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 78622 ہیکٹر ایریا جبکہ بلوچستان میں 152220 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا۔ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز سے سپرے اور غیر روایتی طریقے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain