لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق دادو میں 49، لاڑکانہ 46، جیکب آباد میں 44، جموں میں 41، سرینگر 31 اورلیہ میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم آج رات کشمیر، خطہ پوٹھوہار، گوجرنوالہ، اسلام آباد اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز صوبہ سندھ، بلوچستان، وسطی وجنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں موسم شدید گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم شمالی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سورج کے تیورگرم، گرمی جوبن پر، لاہور میں پارہ 43 کو چھو گیا

