متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) (ویب ڈیسک )پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔
فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ﷲ کے فضل اور دوستوں کی دعاؤں سے میں اور تمام اہل خانہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہیں۔
فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ یہ 3 ہفتے بہت مشکل تھے خاص کر والدہ کی صحت کے حوالے سے، تاہم یہ وقت بھی گزر گیا۔
خیال رہے کہ فیصل سبزواری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔
فیصل سبزواری کا 4 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

