تازہ تر ین

نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں لیڈر کی تبدیلی کی بات ہورہی ہے:فواد چودھری

اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں لیڈر کی تبدیلی کی بات ہورہی ہے، امید ہے ن لیگ جلد شریف قیادت کو خود سے علیحدہ کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ وفاق کی جماعت ہے اس کو ہم مضبوط  جماعت دیکھنا چاہتے ہیں،جب نواز شریف کی ڈیل نہیں ہوئی تو وہ پھٹ پڑے، نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں لیڈر کی تبدیلی کی بات ہورہی ہے، امید ہے ن لیگ جلد شریف قیادت کو خود سے علیحدہ کرے گی،نواز شریف کی تقریر پر لیگی کارکنوں کو مقدمہ کرانا چاہیے، (ن) لیگ کے لوگوں نے بھی نواز شریف کی تقریر کو پسند نہیں کیا،نوازشریف چاہتےہیں فوج پردباؤڈالاجائے،ہم فوج اورعدلیہ کےکردارکو سراہتے ہیں، نواز شریف کی فوج کےہرآرمی چیف سےلڑائی ہوجاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی، عمران خان کسی بھی مارشل لا کا حصہ نہیں رہے،حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو کہ حکومت اور کیبنٹ چاہتی ہے، حکومت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کس ملکی ادارے کا پاکستان کی ترقی میں کتنا کردار ہوگا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے سے ہی افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے پیش کرنے کا مشورہ دیا تھا اور حکومت سنبھالتے ہی ان کا یہی کہنا تھا کہ مسئلہ افغنستان کا کوئی ملٹری حل نہیں اب حکومت اور عسکری قیادت مل کر افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑ ھا رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain