Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جھانسہ دے کر اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا جمہوریت نہیں، شبلی فراز

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ سندھ آپ کی جائیداد ہے، لوگوں کوجھانسہ دے کر اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا کیا جمہوریت ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ‘اس وقت ملک میں دو قوتیں ہیں جو برسر پیکار ہیں، ایک مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن ہے اور دوسری عمران خان کی قیادت میں خیر کی قوت ہے’۔

    اپوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ جنہوں نے ملک کو بظاہر ایک طرح سے رکھا لیکن ملک کو بتدریج اندر سے کھوکھلا کیا اور یہی وہ لوگ جو آج پاکستان کے عوام کو یہ بتانا چاہ رہے ہیں ان کا ہمدرد ان سے زیادہ کوئی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے دیکھا ہے کہ اپوزیشن نے جو ایک تحریک شروع کی ہے، جب یہ اسٹیج میں بیٹھے ہوتے ہیں تو دیکھ کر یاد آجاتی ہے کہ بنارسی ٹھگ کون ہوتے تھے’۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بنارسی ٹھگ اچھا لباس پر پہن کر آتے تھے اور لوگوں کو دھوکا دے کر فرار ہوجاتے تھے، یہ لوگ جمع ہو کر عوام کو کہہ رہے کہ وہ ٹھیک کریں گے لیکن عوام معلوم نہیں کہ پچھلے 40 سال سے انہی حکومتیں تھیں اور کس طرح سے موٹر سائیکل پر آنے والے آج لینڈ کروزر پر آتے ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘لینڈکروزر سے اتر کر جلسوں میں بات غریبوں کی کرتے ہیں اور ہمیں بھاشن دیتے ہیں کہ انہیں عوام کا دکھ ہے’۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ‘کراچی کے واقعے کا بہت دکھ ہے کہ اپوزیشن نے کوئی ایسی کسر نہیں چھوڑی کہ وہ جوکچھ کررہے ہیں وہ ملک کی بھلائی کے لیے کرر ہے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ‘پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے اورخاص کر ان لوگوں کو جن کو وہ خوش کرنا چاہتے ہیں، بھارت کی ٹی وی میں کن کی تصاویر آرہی ہیں، انہی رہنماؤں کی تصاویر آرہی ہیں جو گاہے بگاہے ٹی وی پر نظر آتے ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘انہوں نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی ہے، جس طرح بے یقینی اور بدامنی پھیلانا چاہ رہے ہیں، اس کا حساب لیا جائے گا اور قوم ان سے حساب لے گی’۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘یہ بہروپیے، جنہوں نے اس ملک، اداروں اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجادی، آج عوام کے ہمدرد بن کر نمودار ہوئے ہیں، جس کی وجہ سیاسی ناٹک ہے جو یہ کھیل رہے ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘انہوں نے کسی کو گالی دے کر اس بیانیے کو منتقل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے تاکہ اس کے پیچھے ان کے مکروہ اور کرپشن زدہ چہرے چھپ جائیں اور اپنے کرپشن کے کیسز پر بات سے رخ موڑنے کے لیے یہ جنگ اداروں کی طرف جھونک دی ہے’۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ‘آج بلاول بھٹو تقریریں کررہے ہیں کہ عوام ان کا ساتھ دیں، عوام نے آپ کے والد اور آپ کے بڑوں کا بھی بہت ساتھ دیا تھا، آج جن سے آپ بغل گیر ہورہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آپ کی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی تھی اور آپ کے بڑوں کو برا کہا اور جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا گھونپا’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘آج یہ اکٹھے اس لیے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی ان کے مفادات ایک ہیں اور خوف نے اکٹھا کیا ہے، جو احتساب ان کا ہونا ہے اس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں’۔

    بلاول بھٹو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے اپنے دور میں کیا کچھ نہیں کیا خاص کر بلاول بھٹو، شہباز شریف اور نوازشریف کی اولاد نے ہماری خواتین پر ایسی باتیں کیں جو شرم ناک ہیں، ہماری خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن ان کو بھی گھسیٹا گیا، انہیں پتہ نہیں کس آگ سے کھیل رہے ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘بلاول بھٹو کی حیثیت کیا ہے، ایک وراثت کی وجہ سے ایک پارٹی کی قیادت ملی ہے اور اپنے قد سے بڑی بات کرتے ہیں، عوام کو دکھانے کے لیے آپ کے پاس کیا ہے، کراچی اور سندھ میں کتنے عرصے حکومت جاری ہے اور وہاں کیا حالت ہے، وہاں لوگ بھوک، افلاس اور غربت میں رہ رہے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ نے ہر ادارے اور پولیس کو بھی سیاست میں ملوث کردیا، آپ نے پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا اور سندھ میں ایک ناٹک رچایا’۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘مزار قائد پر صفدر اعوان نے ہلڑ بازی کی، اس جرم کی مذمت کے بجائے اس کو پورا سیاسی واقعہ بنادیا حالانکہ اس کا اعتراف آپ نے پریس کانفرنس میں کیا تھا اور کہا تھا غلط ہوا اور کیس بھی آپ کی پولیس نے درج کیا تھا’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘آپ اداروں کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے، آپ سمجھتے ہیں کہ سندھ آپ کی ذاتی جائیداد ہے، 18 ویں ترمیم کا ہمیں معلوم ہے کیوں کی گئی کیونکہ پاکستان کے عوام نے آپ کو رد کردیا تھا اور آپ کی پارٹی کو قومی سے علاقائی جماعت بنا دیا تھا، اتنا برا تو اے این پی کے ساتھ بھی نہیں ہو وہ بھی اپنے حجرے تک محدود ہوگئی’۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ‘ان حالات کو مزید گھمبیر بنانے چاہتے ہیں، خود جمہوریت کا دوست کہتے ہیں، جمہوریت یہ ہوتی ہے کہ آپ لوگوں کو جھانسہ دے کر اقتدار میں آئیں اور پھر لوٹ مار شروع کریں’۔

    انہوں نے پی پی پی سے کہا کہ ‘آج اگر ادارے نیچے ہیں تو اس کا ذمہ دار آپ ہیں، یہ کوئی دو سال میں نہیں ہوا یہ ان 30 سے 40 سال کی نااہل اور کرپٹ قیادت کا شاخسانہ ہے جو جلسوں میں ٹی وی پر نظر آتے ہیں، انہوں نے میرے ملک اور پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگایا’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ وہ لوگ ہیں جو کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جبب انہیں موقع ملتا ہے تو عوام کا خون چوستے ہیں لیکن آج عوام کے ہمدرد بن بیٹھے ہیں’۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.