تازہ تر ین

سندھ بار کونسل کا آئی جی سندھ کے مبینہ اغواء پر تشویش کا اظہار

سندھ بار کونسل کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے مبینہ اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سندھ بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ کے مبینہ اغواء کی حکومت سندھ نے تصدیق کی، کئی پولیس افسران نے چھٹی کی درخواستیں دی ہیں۔

سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ پولیس میں مداخلت کرکے ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، سندھ پولیس اور عدلیہ اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے۔

سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ،حیدرامام رضوی نے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا فوری از خود نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain