تازہ تر ین

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 سیریز کا ایک میچ کورونا وائرس کی نذر

کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کے سبب پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز بھی متاثر ہوا ہے اور وائرس کے سبب سیریز کا ایک میچ کم کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل تھی لیکن اب تک سیریز کو چار میچوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

دو دن قبل ویسٹ انڈین ٹیم کے عملے کے دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ اس کے منفی اثرات پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ نے ٹی20 سیریز کا ایک میچ منسوخ کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا اور سیریز کو پانچ کی جگہ چار میچوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی اسکیرٹ نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ مل کر کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مختلف صورتحال کا جائزہ لیا اور ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پہلا ٹی20 میچ منسوخ کردیا جائے سیریز چار ٹی20 مچیوں پر مشتمل ہو گی جبکہ بقیہ شیڈول تبدیل نہیں ہو گا۔

نئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ 28 جولائی کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 31 جولائی، یکم اگست اور تین اگست کو دونوں ٹیمیں پروویڈنس میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی20 سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی جس کا پہلا میچ 12 اگست کو کنگسٹن جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 جولائی سے کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain