پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 4 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں لکی مروت کے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر شریک ہوئے ، لکی مروت کے آر پی او سید اشفاق انور نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھاکریں گے، واقعے میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے لکی مروت میں تھانے پر ہونے والے حملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، خیبر پختون خوا پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد تھانہ برگئی کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
- وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
- مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
- ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
- گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
- پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
- جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
- 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
- وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
- سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
- ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
- ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
- خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
- گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
- سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
- قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
- ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
- ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
