Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی، جیا بچن

    By Khabrain Newsفروری 23, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں بلکہ اُن کی خواہش تھی کہ وہ بھارتی فوج میں بھرتی ہوں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن کی نواسی اپنا پوڈکاسٹ کرتی ہیں جس میں اکثر جیا بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کرتی ہیں۔

    پوڈکاسٹ کی حالیہ قسط میں بھی جیا بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ہمراہ نواسی کے پوڈکاسٹ کا حصہ بنیں جس میں سینیئر اداکارہ نے ماضی کے اپنے اُس خواب کے بارے میں بتایا جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔

    جیا بچن نے کہا کہ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی لیکن اس زمانے میں خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں بہت مایوس تھی کیونکہ میں بطورِ جنگجو فوج میں شامل ہونا چاہتی تھی لیکن بھارتی فوج میں خواتین کو صرف بطورِ نرس ہی بھرتی کیا جاتا تھا۔

    سینیئر اداکارہ نے مزید کہا کہ فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہیں ہوا تو میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا ایک کامیاب کیریئر بنایا لیکن مجھے یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے کہ اب خواتین ہر شعبے میں مرد کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔

    جیا بچن کئی دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں، ان کی پہلی فلم ‘گڈی’ سال 1971 میں ریلیز ہوئی تھی، وہ اپنے بہترین کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

    اداکاری کی دُنیا میں اپنا نام بنانے کے بعد جیا بچن نے سال 2004 میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.