سابق انگلش کرکٹر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران چنائی سپر کنگز کے سابق کرکٹر امباتی رائیڈو کو “جوکر” قرار دیا۔
سابق انگلش کرکٹر نے تبصرہ اسوقت کیا جب سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر امباتی رائیڈو نے آئی پی ایل 2024 فائنل کے دوران انکے لباس کو نیلے سے نارنجی کہا تو کیون پیڑسن نے انہیں آن ائیر جوکر قرار دیدیا، انکا کہنا تھا کہ یہ جامنی رنگ کا لباس ہے جو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کٹ سے مشابہت رکھتا ہے۔
بھارتی کرکٹر کو جوکر قرار دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
انگلش کرکٹر کے مذاق کو بھارتی فینز نے انا کا مسئلہ بناتے ہوئے کیون پیٹرسن کو سوشل میڈیا سائٹس پر بُرا بھلا کہنا شروع کردیا، جس پر انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور رائیڈو فائنل کے بعد مذاق کررہے تھے لیکن بھارتیوں نے اسے بدسلوکی کے معنوں میں لے لیا، اسے روکنے کی ضرورت ہے!۔

