Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی مقابلہ؛ امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    By Khabrain Newsجون 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈلاس: ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    امریکی شہر ڈلاس کے گرینڈ پرائیر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں امریکا نے میچ کے 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا کر کینیڈا کو شکست دیدی۔ بیٹر ایرون جونز نے 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی دھواں دار بیٹنگ کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    امریکا کی جانب سے اوپنر اسٹیون ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان موناک پٹیل بھی صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اینڈریس گوس 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ایرون جونز 94 اور کوری اینڈرسن 3 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔

    کینیڈا کی جانب سے پیسر کلیم ثنا نے ایک، ڈیلون ہیلیگر اور نکھیل دتہ نے بھی ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے، بیٹر ناونیت دھلیوال اور نکولس کرٹن ففٹیاں بنا کر نمایاں رہے۔

    کینیڈا کی جانب سے اوپنر ایرون جونسن 23، پرگت سنگھ 5، ناونیت دھلیوال نے 61، نکولس کرٹن نے 51 اور دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جب کہ شیریاس مووا 32 اور ڈیلون ہیلیگر 1 رنز بنا کر وکٹ موجود رہے۔

    امریکا کی جانب سے پیسر علی خان 1، ہرمیت سنگھ 1 اور کوری اینڈرسن بھی 1 شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

    قبل ازیں میزبان امریکا نے ٹاس جیت کر کینیڈا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، امریکا کے کپتان موناک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا، ہدف کو حاصل کریں گے جب کہ پہلی اننگ میں وکٹ بولرز کو مدد فراہم کرے گی۔

    کینیڈین کپتان سعدظفر نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، وکٹ اچھی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہے، دو طرفہ سیریز نہیں، اس لیے دباؤ رہے گا لہٰذا ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    امریکی اسکواڈ:

    امریکا کی ٹیم میں موناک پٹیل (کپتان)، ایرون جونز، علی خان، کوری اینڈرسن، اینڈریس گوس، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نتیش کمار، سوربھ نیٹراوالکر، اسٹیون ٹیلر اور شیڈلے وین شامل ہیں جب کہ ریزرو پلیئرز کیلیے نوستھش کینیج، ملند کمار، نیسرج پٹیل اور  شایان جہانگیر موجود ہوں گے۔

    کینیڈین اسکواڈ:

    کینیڈا کی ٹیم میں سعد بن ظفر (کپتان)، دلپریت باجوہ، ناونیت دھلیوال، نکھیل دتہ، جیریمی گورڈن، ڈیلون ہیلیگر، ایرون جونسن، کلیم ثنا، نکولس کرٹن، شیریاس مووا اور پرگت سنگھ شامل ہیں جب کہ ریزرو پلیئرز میں ریشیو جوشی، جنید صدیقی، ریان پٹھان اور رویندرپال سنگھ کے نام شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ہیں جس میں 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.