Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹی 20 ورلڈکپ: وسیم اکرم نے پاکستان کی کارکردگی کو ‘افسوسناک’ قراردے دیا

    By Khabrain Newsجون 7, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹی 20 ورلڈکپ: وسیم اکرم نے پاکستان کی کارکردگی کو ‘افسوسناک’ قراردے دیا
    میچ کا اختتام پاکستان کی حیران کن شکست پر ہوا جس نے شائقین اور ماہرین کو حیرت سے دوچار کر دیا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو پہلے ہی میچ میں امریکا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا اسامنا کرنا پڑا جس پر وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو ‘افسوسناک’ قرار دے دیا۔
    سابق کپتان وسیم اکرمکا کہنا تھا کہ جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے لیکن آپ کو آخری گیند تک لڑنے کی ضرورت ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی برا دن تھا۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ میچ کا اختتام پاکستان کی حیران کن شکست پر ہوا جس نے شائقین اور ماہرین کو حیرت سے دوچار کردیا۔
    ایک مقامی اسپورٹس چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وسیم اکرم نے مین ان گرین پر اپنے غصے اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کو ‘قابل رحم’ قرار دیا۔
    وسیم اکرم نے کہا کہ "قومی ٹیم نے افسوسناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے۔ لیکن آپ کو آخری گیند تک لڑنے کی ضرورت ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک نہایت برا دن تھا۔”
    سوئنگ کے سلطان نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کو درپیش چیلنجز کے بارے میں مزید کہا کہ "پاکستان سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے یہاں سے جدوجہد کرے گا کیونکہ اسے ہندوستان کے ساتھ (9 جون کو) اور دو اور اچھی ٹیموں (آئرلینڈ اور کینیڈا) سے کھیلنا ہے۔”
    وسیم اکرم نے کھیل کے ٹرننگ پوائنٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ وہ تھا جس طرح سے یو ایس اے نے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے بابر اور شاداب کے درمیان تھوڑی سی شراکت داری کی اور پھر کوئی بھی نہیں اچھا کھیل پایا۔ فیلڈنگ پاکستان کی مجموعی کرکٹ کی اوسط سے کم تھی۔،،
    انہوں نے میچ کے دوران واقعات کے غیر متوقع موڑ پر بھی روشنی ڈالی جس میں پاکستان کے امکانات پر اپنے اور شائقین کے ابتدائی اعتماد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے خلاف کھیلتے ہوئے میں پراعتماد تھا، ہر پاکستانی سپورٹر کو یقین تھا کہ جس طرح انہوں نے پہلی اننگز میں کھیلا اس کے بعد وہ جیت جائیں گےمگر افسوس ایسا ہونہ سکا۔،،
    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ "دوسری اننگز میں امریکی ٹیم تعاقب کرنے کے لئے باہر آئی، سپر اوور میں 19 رنز حاصل کرنا ایک نارمل اوور میں 36 رنز بنانے کے مترادف ہے۔ شاباش امریکی ٹیم۔”

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.