Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ارکان پارلیمان کی اسکیمیں پی ایس ڈی پی میں ضم کی جائیں، آئی ایم ایف

    By Khabrain Newsاگست 21, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے منصوبوں کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کے بجائے قواعدوضوابط کے تحت دے، پارلیمنٹ کا احترام کرے، اس کی منظوری کے بغیر  شمشماہی بجٹ ایڈجسٹمنٹ سے گریز کرے۔

    ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتی ہے، اس کے برعکس ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کی منظوری سٹیرنگ کمیٹی بغیر جانچ پڑتال کے دیتی ہے، جس کے سربراہ اسحاق ڈار اوراکثر سکیمیں مقامی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔

    گزشتہ مالی سال حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں پر61 ارب روپے خرچ کئے، رواں مالی سال 70 ارب روپے مختص کئے۔ آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسز اسیسمنٹ رپورٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی شفافیت، کارکردگی اور استطاعت کو بہتر بنانے زور دیتے ہوئے کہا کہ منتخب ارکان کے منصوبوں اسی پروگرام میں ضم کئے جائیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہر حکومت نئے منصوبوں کا اعلان اور منظوری دے دیتی ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ محدود وسائل میں جاری منصوبوں کی تکمیل میں ایک عرصہ لگ سکتے ہیں۔

    آئی ایم ایف نے وزارت منصوبہ بندی کو  پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام صرف انتہائی ترجیحی منصوبوں تک محدود کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تقاضے  ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص فنڈ کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، وفاقی حکومت ایسے منصوبوں پر اخراجات کرتی ہے جو مرکز کی ذمہ داری نہیں۔

    پبلک سیکٹر پروگرام کے ذریعے کئی چھوٹی سکیمیں چلائی جا رہی ہیں، ان سکیموں کیلئے مختص فنڈز کا اکثر غلط استمعال ہوتا ہے۔ پاکستان میں پبلک فنانس مینجمنٹ مجموعی طور پر نہ صرف کمزور ہے بلکہ حکومت نے کابینہ اور پارلیمنٹ کو قبل از بجٹ بحث  میں شامل کرکے اس کی شفافیت یقینی  کی خاطر خواہ کوشش کبھی نہیں کی۔

    رپورٹ کے مطابق قوانین کے برخلاف وزارت خزانہ نے رواں سال کا بجٹ سٹریٹجی پیپر منظوری کیلئے کابینہ میں پیش نہیں کیا۔ آئی ایم ایف نے سفارش کی ہے کہ وزارت خزانہ بجٹ سٹریٹجی پیپر پیش کرنے کی تاریخ جنوری تک لے جائے، اس میں میکرواکنامک اور مالیاتی اشاریئے بھی شامل کرے۔

    نیزحکومت مالی سال ختم ہونے کے بعد میکرو اکنامک اندازوں اور بجٹ تخیمنوں کی درستگی کا جائزہ بھی لیا کرے، پارلیمنٹ کی بالادستی کا احترام کرے، اس کی منظوری کے بغیر ششماہی بجٹ ایڈجسٹمنٹ سے گریز کرے۔

    آئی ایم ایف نے قدرتی آفات جیسے غیر متوقع اخراجات پورے کرنے کیلئے  ہنگامی پول قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایک اہم سفارش  پبلک  پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی  کے قانون میں مجوزہ ترمیم ہے جس کا مقصد  سرکاری اداروں اور فلاحی تنظیموں کیلئے خریداری میں ترجیح کا خاتمہ ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.