Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • نیتن یاہو ایران سے ہار گئے؟ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز دعویٰ
    • ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم ایک مٹھی بن گئی، صدر پزشکیان
    • یورپی یونین کا میٹا کو بڑا حکم!
    • اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری
    • جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
    • عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی
    • امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی
    • رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
    • آج ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامن
    • نیویارک کی تاریخی فتح؛ سان انتونیو کو شکست دے کر 53 سال بعد چیمپئن بن گیا
    • زرعی اسٹوریج کیلیے 7۔1 ارب مختص کرنے پر اظہار تشویش
    • چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب
    • اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو
    • بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
    • امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط ہونگے، ٹرمپ کا اعلان
    • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
    • کینیڈی نے عمارت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام مٹا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں انٹرنیٹ کب تک متاثر رہ سکتا ہے؟ پی ٹی سی ایل اعلامیہ

    By Khabrain Newsمئی 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (11 مئی 2026): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کی مدت سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے جاری اعلامیہ میں ملک میں آج سے 18 مئی تک شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے یا کنیکٹیویٹی میں مسائل پیش آنے کا امکان ہے۔

    کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے تحت کی جانے والی مرمت 11 مئی سے شروع ہوگی جو 18 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔

     

    کمپنی نے واضح کیا کہ خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی، بفرنگ یا سروس میں تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کا بڑا حصہ زیرِ سمندر فائبر کیبلز کے ذریعے چلتا ہے، اس لیے ایسی تکنیکی خرابیوں کے اثرات ملک بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

    Top10VPN.com کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے 2023 میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور شٹ ڈاؤن سے دنیا کا سب سے زیادہ مالی نقصان ریکارڈ کیا۔

    حکومت نے حال ہی میں ملک کا پہلا ڈیجیٹل ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے (HIES) شروع کیا، جس میں کنیکٹیویٹی میں نمایاں اضافہ ہوا، جس میں اب انٹرنیٹ تک رسائی 70 فیصد گھرانوں اور 57 فیصد افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں دستیاب ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    کائنات اظہر اسلام آباد کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بن گئیں

    لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے

    امریکہ ایران معاہدے پر 24 گھنٹے میں دستخط ہو سکتے ہیں:شہباز شریف

    تازہ ترین

    عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی

    امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی

    رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.